உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: یوم اساتذہ پر مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ

    MP News: یوم اساتذہ پر مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ

    MP News: یوم اساتذہ پر مدھیہ پردیش کے سرکاری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ

    Bhopal News: مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر حاجی محمد ہارون نے یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سروپلی رادھا کرشنن جیسی عظیم شخصیات ہمارے ملک میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ساری زندگی ذہن سازی کا کام کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : یوم اساتذہ کے موقع پر مدھیہ پردیش کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں دھوم دھام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، لیکن اردو اسکولوں میں اردو اساتذہ کی کمی شدت سے محسوس کی گئی ۔ مدھیہ پردیش میں دو ہزار تین میں اردو اساتذہ کی تقرری کی گئی تھی ۔ اس کے بعد سے صوبہ کے سرکاری اسکولوں سے اردو اساتذہ ریٹائر ہوتے رہے، مگر نئے اردو اساتذہ کی تقرری نہیں کی جا سکی۔ بھوپال گاندھی نگر میں مولانا برکت اللہ بھوپالی ہائر سیکنڈری اسکول میں یوم اساتذہ کے موقع پر سروپلی رادھا کرشنن کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے صوبہ کے سرکاری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: مرکزی سرکار بدلنے جارہی ہے راج پتھ کا نام، اب ہوگا کرتو پتھ


    مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر حاجی محمد ہارون نے یوم اساتذہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سروپلی رادھا کرشنن جیسی عظیم شخصیات ہمارے ملک میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ساری زندگی ذہن سازی کا کام کیا۔ طلبہ کی ذہن سازی میں اساتذہ کا بنیاد کا کردار ہوتا ہے ۔ لیکن ہمیں افسوس ہے کہ صوبہ کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کا کام جاری ہے لیکن اس میں اردو اساتذہ کی تقرری کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی 5th generation warfare machinery کی سازش کا تازہ شکار بنے ارشدیپ سنگھ


    انہوں نے کہا کہ اردو نہ صرف اسی ملک کی زبان ہے بلکہ بلا لحاظ قوم وملت اس زبان کے فروغ میں سبھی قوموں کے لوگوں نے اپنا کردار پیش کیاہے۔ اردو نے تحریک آزادی میں بنیاد کا کردار پیش کیا ہے۔ ہم حکومت سے یوم اساتذہ کے موقعہ پر صوبہ کے سرکاری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر جلد اردو اساتذہ کی تقرری کا کام شروع نہیں کیاگیا تو صوبہ میں اردو اساتذہ کی تقرری کے مطالبہ کو لیکر محبان اردو کے ساتھ مل کر تحریک چلائی جائے گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: