اپنا ضلع منتخب کریں۔

    قاتلوں کی پشت پناہی کو کانگریس نے قرار دیا بی جے پی سیاست کی بنیاد تو بی جے پی نے بھی کہہ ڈالی بڑی بات

    Youtube Video

    راجدھانی بھوپال میں بھی کانگریس کارکنان نے منٹو ہال میں گاندھی جی کے مجسمے کے پاس خاموش احتجاج کرتے ہوئے اتر پردیش کے لکھیم پوری کھیری معاملے کو لیکر مرکزی وزیر اجے مشرا کو جہاں وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا

    • Share this:
    اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری معاملے کو لیکر اے آئی سی سی کے احکام پر مدھیہ پردیش کانگریس کے ذریعہ ریاست گیر سطح پر خاموش احتجاج کیا گیا۔ راجدھانی بھوپال میں بھی کانگریس کارکنان نے منٹو ہال میں گاندھی جی کے مجسمے کے پاس خاموش احتجاج کرتے ہوئے اتر پردیش کے لکھیم پوری کھیری معاملے کو لیکر مرکزی وزیر اجے مشرا کو جہاں وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ وہیں کسانوں کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کی بھی مانگ کی۔ وہیں بی جے پی نے کانگریس کے خاموش احتجاج کو سیاسی ڈرامہ قرار دیا ہے۔
    لکھیم پور کھیری معاملے کو لیکر اے آئی سی سی کے احکام پر ریاست گیر سطح پر کانگریس کے ذریعہ خاموش احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔ راجدھانی بھوپال کے منٹو ہال میں منعقدہ خاموش احتجاج میں کانگریس کے سینئر لیڈران نے شرکت کی اور بی جے پی پر قاتلوں کا پشت پناہی کاالزام لگایا۔ بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز ایٹین اردو سے حاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے کے مظالم کا ویڈیو سبھی نے دیکھا ہے۔ حکومت کے ذریعہ مرکزی وزیر کے بیٹے کو گرفتار ضرور کیا گیا ہے لیکن سیاسی طور پر کسانوں کے قاتل کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔آپ خود سمجھ سکتے ہیں مرکزی وزیر کے اقتدار میں رہتے ہوئے صاف و شفاف جانچ نہیں ہو سکتی ہے ۔کانگریس کا مطالبہ ہے کہ مرکزی وزیر اجے مشرا کو ہٹاکر سپریم کورٹ کے سیٹنگ جج سے معاملے کی جانچ کی جائے اور معاملے کو فاسٹ ٹریک میں چلایا جائے اور جب تک کسانوں کو انصاف نہیں مل جاتا ہے تب تک کانگریس کا احتجاج جاری رہے گا۔

    وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کانگریس کے خاموش احتجاج کو سیاسی ڈرامہ سے تعبیر کیا ہے ۔ نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ کانگریس کی خاموشی دیکھنا ہو تو کشمیر کے معاملے کو دیکھیئے اور کانگریس کی سیاست دیکھنا ہوتا لکھیم پور کھیری کو دیکھ لیجئے۔ کشمیر میں آئی ڈی کارڈ دیکھ کر قتل ہوتا تو پورے خاندان کے لوگوں سے ایک لفظ نہیں نکلتا ہے اور لکھیم پوری کھیری معاملے جس میں گرفتاری بھی ہوچکی ہے ۔ کسانوں کو معاوضہ ان کی مرضی سے طے ہوا ہے اسے لیکر کانگریس سیاسی ڈرامہ کرتی ہے ۔ لاشوں پر سیاست کرنا کانگریس کی سیاست کا حصہ ہے ۔کانگریس جو سیاسی ڈرامہ کررہی ہے ملک کے عوام اسے کبھی معاف نہیں کرینگے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: