ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

موت کے بعد کورونا جانچ رپورٹ آنے میں ہوئی تاخیر کے بعد گھر والے لاش فریج میں رکھنے پر ہوئےمجبور: جانیں پورا معاملہ

ملک میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد سے جہاں لوگوں میں پریشانی دیکھی جارہی ہے۔ وہیں اس مرض سے متعلق سے تمام تر دعوٶں کے باوجود سرکاری لاپرواہی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کولکاتہ میں ایک ایسا ہی دل دہلانے والا معاملہ سامنے ایا ہے۔

  • Share this:
موت کے بعد کورونا جانچ رپورٹ آنے میں ہوئی تاخیر کے بعد گھر والے لاش فریج میں رکھنے پر ہوئےمجبور: جانیں پورا معاملہ
ملک میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد سے جہاں لوگوں میں پریشانی دیکھی جارہی ہے۔ وہیں اس مرض سے متعلق سے تمام تر دعوٶں کے باوجود سرکاری لاپرواہی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کولکاتہ میں ایک ایسا ہی دل دہلانے والا معاملہ سامنے ایا ہے۔

ملک میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی تعداد سے جہاں لوگوں میں پریشانی دیکھی جارہی ہے۔ وہیں اس مرض سے متعلق سے تمام تر دعوٶں کے باوجود سرکاری لاپرواہی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کولکاتہ میں ایک ایسا ہی دل دہلانے والا معاملہ سامنے ایا ہے۔  شہر کے امہر اسٹریٹ میں ایک شخص کی موت کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہ ملنے کے وجہ سے گھر والے  لاش فریج میں رکھنے پر مجور ہوٸے۔ جی ہاں یہ دل دہلانے والا واقعہ کولکاتہ کے امہر اسٹریٹ میں پیش ایا میٹرو شہر کولکاتا جہاں پولیس و کارپوریشن کی جانب سے عوام کی مدد کٸےجانے کا عوی کیا جاتا ہے لیکن ان تمام دعوٶں کے باجود گھر والوں کو لاش رکھنے کےلٸے کہیں جگہ نہیں ملی حد تو یہ ہے کے بغیر ڈیتھ سرٹفیکٹ کے اخری رسوم کی ادایٸگی سے قاصر گھر والوں نے ہیلتھ بھون ۔پولیس اسٹیشن ۔ کولکاتا کارپوریشن کے چکر لگاٸے لیکن کوٸی بھی مدد کو سامنے نہیں ایا۔


بقابل غور ہے کہ آخرکار مجبور ہوکرگھر والوں نے ایک بڑا فریجر خریدا اور دو دن تک لاش فریج میں رکھنے پر مجبور ہوٸے ۔ امہر اسٹریٹ کی ایک  فیملی کے بزرگ شخص کی موت تیس جون کی شام تین بجے گھر پرہوٸی گھر پر ہی ڈاکٹر کو بلایا گیا ڈاکٹر نے کہا لاش کی کورونا ٹسٹ بھی کراٸی جاٸے گی اور کورونا رپورٹ کے بعد ہی وہ دیتھ سرٹیفیکٹ جاری کریں گے اکشے ملک جنکے چچا کی موت ہوٸی انہوں نے کہا کے چچا کی موت کے بعد وہ مقامی تھانے میں اس کی اطلاع دی وہاں سے انہیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھیجا گیا لیکن کوٸی رسپانس نہیں ملا کسی مردہ خانے سے میں  بھی لاش رکھنے کو تیار نہیں ہوا۔


دوسرے دن گھر والے کولکاتا کارپوریشن بھی گٸے جہاں سے انہیں ہیلتھ دفتر بھیجا گیا جہاں انہیں رپورٹ کا انتظار کرنے کو کہا گیا منگل کی رات رپورٹ پوزیٹیو اٸی اور اج شام کولکاتا کارپوریشن  کا عملہ لاش کی اخری رسومات کے لٸے  لے گیا اب اس اور بلڈینگ کے لوگوں میں بھی تشویش دیکھی جارہی ہے  وہیں گھر والے ذہنی تناٶ کا شکار ہہں اپنے کی موت اور پھر پیش انیوالے واقعے نے گھر والوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے  انکا ایک ہی سوال ہے کے اگر کورونا میں لوگ مبتلا ہورہے ہیں تو اس میں ان مریضوں کا قصور کیا ہے۔

First published: Jul 01, 2020 11:29 PM IST