உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بچوں کی غذائیت میں بد عنوانی کے معاملے کو لیکر کانگریس نے دیا دھرنا

    بچوں کی صحت اور غذائیت میں بد عنوانی کے معاملے کو لیکر کانگریس کی یہ تحریک جاری رہے گی۔ آج حزب اختلاف کے لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے گاندھی جی کے مجسمے کے نیچے منٹو ہال میں دھرنا دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh, India
    • Share this:
    مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں بچوں کو دی جانے والی غذائیت کے معاملے میں بڑی بد عنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس نے حکومت کے خلاف مدھیہ پردیش میں تحریک شروع کردی ہے۔ حزب اختلاف کے لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ کی قیادت میں کانگریس ممبران اسمبلی نے پارٹی کارکنان کے ساتھ بھوپال منٹو ہال میں گاندھی جی کے مجسمے کے نیچے دھرنا اور حکومت پر غذائیت بد عنوانی معاملے میں اسمبلی میں بحث کرانے سے بچنے کا الزام لگاتے ہوئے بد عنوانی کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ وہیں حکومت نے کانگریس کے الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کاالزام لگایا ہے۔
    بھوپال کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑی شرم کی بات ہے کہ اب بچوں کی غذائیت میں بھی بد عنوانی کی جا رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ناقص غذائیت کے سبب اسکولوں میں بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کانگریس چاہتی تھی کہ حکومت اسمبلی میں ناقص غذائیت کو لیکر بحث کرائے مگر حکومت نے بحث سے بچانے کے لئے اسمبلی سیشن کو وقت سے پہلے ہی ختم کردیا ہے۔

    ناراض ٹیچر کو منانے کیلئے بچے نے اپنائی بیحد کیوٹ ٹرک، دیکھ کر آپ کو بھی آجائے پیار

    عمر میں خود سے 10 سال چھوٹی صفا بیگ سے کرکٹر عرفان پٹھان کو پہلے نظر میں ہو گیا تھا پیار۔۔

    بچوں کی صحت اور غذائیت میں بد عنوانی کے معاملے کو لیکر کانگریس کی یہ تحریک جاری رہے گی۔ آج حزب اختلاف کے لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے گاندھی جی کے مجسمے کے نیچے منٹو ہال میں دھرنا دیا ہے اور حکومت اس معاملے میں اگر خاطیوں پر کاروائی نہیں کرتی ہے تو کانگریس اس معاملے کو لیکر جنتا کی عدالت میں بھی جائے گی۔

    وہیں اس معاملے میں جب ایم پی بی جے پی ترجمان نیہا بگا سے نیوز ایٹین اردو نے بات کی تو انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سوال پر اسمبلی میں بحث کرانے کو تیار تھی مگر کانگریس کے لیڈر ہی اسمبلی میں رکنے کو تیار نہیں تھے۔ اسمبلی شروع ہوئی اور کمل ناتھ جی خود اسمبلی سے ندارد تھے۔غذائیت معاملے میں بھی کانگریس عوام کو گمراہ کر رہی ہے اور عوام کی عدالت میں عوام خود کانگریس کو اس کے پاپوں کی سزا دے رہے ہیں ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: