ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کے تربیتی پروگرام میں تاخیر سے عازمین حج میں بڑھی ناراضگی

۔ایم پی سے عازمین حج کی راست پرواز کا سلسلہ اکیس مئی سے شروع ہوگالیکن ابھی تک پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کی تربیت کے لئے کوئی خاکہ تیار نہیں کیاگیا ہے۔

۔ایم پی سے عازمین حج کی راست پرواز کا سلسلہ اکیس مئی سے شروع ہوگالیکن ابھی تک پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کی تربیت کے لئے کوئی خاکہ تیار نہیں کیاگیا ہے۔

۔ایم پی سے عازمین حج کی راست پرواز کا سلسلہ اکیس مئی سے شروع ہوگالیکن ابھی تک پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کی تربیت کے لئے کوئی خاکہ تیار نہیں کیاگیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bhopal, India
  • Share this:
حج دوہزار تیئس کے لئے مدھیہ پردیش کے عازمین حج کی پرواز کے لئے التٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش سے امسال عازمین حج  بھوپال اور اندور سے راست پروام کے ذریعہ مقدس سفر کے لئے روانہ ہونگے۔ ایم پی سے عازمین حج کی راست پرواز کا سلسلہ اکیس مئی سے شروع ہوگالیکن ابھی تک پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کی تربیت کے لئے کوئی خاکہ تیار نہیں کیاگیا ہے۔ حج تربیتی پروگرام کے انعقاد میں تاخیر سے جہاں عازمین حج میں اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذمہ داروں کے تیئں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے وہیں مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیموں کے ذریعہ راجدھانی بھوپال سمیت صوبہ کے سبھی اضلاع میں عازمین حج کی بڑی ضرورت کو دیکھتے ہوئے حج تربیتی پروگرام کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کو لیکر خاموشی اختیار کئے جانے اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں نوابین بھوپال کے ذریعہ تعمیر کی گئی رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر شاہی اوقاف کے ذریعہ خاموشی اختیار کرنے سے بھی عازمین حج ناراض ہیںں۔
عالم دین و حج ٹرینر مفتی فیاض عالم نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اور ہر مومن کی یہ حواہش ہوتی ہے کہ کم از کم ایک بار وہ مقدس سفر پر روانہ ہو جائے۔ ایسے میں وہ لوگ جن کا حج قرعہ کے ذریعہ مقدس سفر کے لئے انتخاب کیاگیا ہے ان کی تربیت ضروری ہے تاکہ وہ مقدس سفر پر حج کے تعلق سے سبھی ارکان اور دعاؤں کو سیکھ کر جائیں ۔کتابوں میں سبھی باتیں ضرور لکھی ہوئی ہیں لیکن یہاں لال مسجد میں علمائے دین کی نگرانی میں عازمین حج کو عملی مشق کے ذریعہ تربیت کی جارہی ہے تاکہ ان کا حج اسی طرح سے ادا ہوجیسا اللہ کا حکم ہو۔

پاکستان میں شیعوں پر ہو رہے مظالم بند ہوں: مجلس علماء ہند کی اپیل

گوتم سے لڑائی کے بعد ایکشن میں وراٹ کوہلی، BCCI کو لکھا خط، جانئے کیا کچھ کہا؟
سماجی کارکن و سابق کارپوریٹر سید شاہد علی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمارے حصہ میں آئی یہ ہماری خوش نصیبی ہے۔ ہم لوگوں نے عازمین حج کی تربیت کے لئے پروگرام کا انعقاد کیاہے۔ اس تربیتی پروگرام میں صرف بھوپال ہی نہیں بلکہ آس پاس کے اضلاع کے بھی عازمین حج شامل ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حج کی پرواز شروع ہونے میں اب چند دن رہ گئےہیں لیکن وہ حج کمیٹی جس کا سبھی انتظام عازمین حج کے پیسوں سے ہوتا ہے اس نے ابھی تک عازمین حج کی تربیت کا کوئی نظم تیار نہیں کیا ہے۔ اکیس مئی سے عازمین حج کی فلائٹ بتائی جارہی ہے ۔اب ایسے میں آپ خود بتائیں کہ حج کمیٹی عازمین حج کی صوبائی سطح پر تربیت کب کر گے ۔ اسی کے ساتھ میں یہ بھی مطالبہ کرنا چاہتا ہوں کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جو رباط ہیں ان میں عازمین حج کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔شاہی اوقاف صرف وعدہ کر رہی ہے لیکن اس نے ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایاہے۔ اگر وقت رہتے شاہی اوقاف نے انتظام نہیں کیا تو ریاست بھوپال کے عازمین حج کا تین سے چار کروڑ روپیہ کا نقصان ہوگا۔

عازم حج محمد نسیم کہتے ہیں کہ جو کام حج کمیٹی کو کرنا تھا وہ کام فلاحی تنظیموں کےلوگ فی سبیل اللہ کر رہے ہیں۔ یہاں آنے پر ہمیں حج کے ارکان کے تعلق سے بہت کچھ معلومات حاصل ہوئی۔ اگر یہاں نہیں آتے تو بڑا نقصان ہوتا۔ اللہ سے دعا ہے کہ حج کمیٹی کے ذمہ داران کو عقل سلیم دے کہ وہ عازمین حج کی جلد سے جلد تربیت کا انتظام کریں۔
عازمین حج کی تربیت اور حج پرواز کو لیکر جب نیوز ایٹین اردو نے ایم پی حج کمیٹی کے انچارج سکریٹری سید شاکر علی سے بات کی تو انہوں نے اکیس مئی سے حج پرواز شروع ہونے کی بات کہی۔ جب ان سے عازمین حج کی تربیت کے تعلق سے سوال کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کام جاری ہے اور بہت جلد عازمین حج کی تربیت کا خاکہ تیار کرکے انہیں تربیت دی جائے گی۔ بھوپال سے پہلی پرواز روانہ ہوگی یا اندور امبارکیشن پوائٹ سے ،حج پرواز کا فائنل شیڈول جاری ہونے کے بعد آپ کو خبر کر دی جائے گی۔
بھوپال رفیقیہ روڈ لال مسجد میں منعقدہ حج تربیتی پروگرام کے اخْتتام پر اجتماعی دعا کی گئی ۔ اجتماعی دعا میں ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور امن و امان کے لئے ْخاص دعائیں کی گئیں۔
Published by:Sana Naeem
First published: