بیت بازی ایک قدیم فن ہے لیکن یہ فن بھی اب رفتہ رفتہ ہمارے تعلیم اداروں سے مفقود ہوتا جارہا ہے۔ ملک کی کچھ ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں ہی اب یہ فن دیکھنے کو ملتا ہے۔ سینٹ جانس کالج جس کی اردو زبان اور شعر ادب کے فروغ میں ایک تاریخ رہی ہے اس کالج میں بیت بازی کا فن اب بھی نہ صرف روایت کا حصہ ہے بلکہ اس فن کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے مسابقہ بیت بازی کا انعقاد کیاجاتا ہے۔ سینٹ جانس کالج شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ بیت بازی پروگرام میں نہ صرف اردو کے طلبا و طالبات بلکہ کالج کے مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بیت بازی پروگرام میں شرکت اور مسابقہ میں سنجنا، مانو تیواری کی یاد داشت اور شاعرانہ انداز میں دیئے جانے والے جواب نے سبھی کو متوجہ کیا۔
بیت بازی مقابلے میں طلبا کو دو ٹیم میں تقسیم کیا گیا تھا۔ایک ٹیم مرزا غالبؔ اور دوسری ٹیم میر تقی میرؔ کے نام سے تشکیل دی گئی تھی۔ دونوں ہی ٹیم کے شرکاء نے بہت ہی جوش و خروش سے اپنی اپنی ٹیم کو فتح دیلانے کی بھرپور کوشش کی۔مقابلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سینٹ جانس کالج کے پرنسپل پروفیسر ایس پی سنگھ صاحب نے شرکت کی اور انہوں نے مقابلے کا آغاز مرزار اسد اللہ خاں غالبؔ کا یہ شعر پڑھ کر کیا۔ ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھےکہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور"پروگرام کو دو راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں طلباء کو میر تقی میرؔ اور غالب کے اشعار پڑھنے تھے اور دوسرے راؤنڈ میں دل، محبت، وفا، بے وفائی اور سچ کے الفاظ پر مشتمل اشعار پڑھنے تھے۔
طلباء نے بہت ہی جوش و خروش اور حسن ادائیگی کے ساتھ اشعار پیش کیے بیت بازی کی مجلس میںپروگرام کی کنوینر ڈاکٹر سعدیہ سلیم نے نے نیوز ایٹین اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شاعری فطرت کا ایک انمول عطیہ ہے جو انسان کو عطا کیا گیا ہے یہ ایک ایسا فن ہے جو زندگی کے پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل اور لطیف سے لطیف احساسات کو شعر کے سانچے میں ڈھال دیتا ہے۔ کسی بھی زبان کو جاننے اور اس پر قدرت حاصل کرنے کے لیے اس زبان کے اعلیٰ اور معیاری اشعار کا مطالعہ بے حد ضروری ہے۔ سینٹ جانس کالج میں یہ بیت بازی کی تقریب اسی لیے منعقد کی گئی ہے تاکہ ہمارے طلباء زیادہ سے زیادہ اعلی اور معیاری اشعار کا نہ صرف مطالعہ کر سکیں بلکہ انہیں ذہن نشیں بھی کرسکیں۔
Zakat and Sadaqah: ماہ رمضان میں صدقہ و خیرات دینے کا اجر، اور اس کی فضیلت، جانئے یہاںمسابقہ بیت بازی کی جج ڈاکٹر صدف نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ یہ زمانہ مسابقہ ہے اور اس طرح کے مسابقہ کے پروگرام میں شرکت سے طلبا میں اپنی پوشیدہ صلاحیت کو منطر عام پر لانے کا موقع ملتا ہے۔ ایسے پروگرام کا انعقاد کثرت سے کیا جانا چاہیے تاکہ طلبا اپنی تہذیبی روایت کے ساتھ مقابلہ جاتی امتحانات میں بھی شرکت کے لئے تیاری کر سکیں۔
Bihar Board Results: بہاربورڈ 12ویں کی تینوں اسٹریم کے نتائج جاری، جانئے کتنے طلبا ہوئے پاس
سینٹ جانس کالج کے پرنسپل ایس پی سنگھ نے مسابقہ بیت بازی کے کامیاب انعقاد کے لئے شعبہ اردو کے اساتذہ کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی - پروگرام کے آخر میں بیت بازی مسابقہ کی جج ڈاکٹر صدف نے مقابلے کے نتیجے کا اعلان کیا جس میں ٹیم مرزا غالب کو فتح یابی حاصل ہوئی۔آخر میں ڈاکٹر ونی جین نے پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اور تمام امیدواروں کو سرٹیفکیٹ سے نوازا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض شعبہ کے استاد محمد نوید نے بہت ہی خوبصورت انداز میں انجام دیاجبکہ محترمہ دانشہ نے اظہارِ تشکر کا فریضہ انجام دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔