اپنا ضلع منتخب کریں۔

    The Kashmir Files: ٹویٹ کرکے پھنس گئے آئی اے ایس افسر نیاز خان، سرکار اٹھانے جارہی یہ بڑا قدم

    Controversy over Niaz Khan's tweet : دی کشمیر فائلس کو لے کر ملک میں چل رہے تنازع کے درمیان نیاز خان نے ٹویٹ کیا تھا ۔ انہوں نے لکھا تھا کہ دی کشمیر فائلس میں جس طرح کشمیری پنڈتوں کا درد دکھایا گیا ہے ، اس طرح اب پروڈیوسر کو ملک میں مسلمان کے قتل پر بھی فلم بنانی چاہئے ۔ مسلمان کوئی کیڑے مکوڑے نہیں بلکہ انسان ہیں اس ملک کے شہری ہیں ۔

    • Share this:
      بھوپال : مدھیہ پردیش کیڈر کے مشہور آئی اے ایس افسر اور فلم دی کشمیر فائلس کو لے کر اپنے ٹویٹ کی وجہ سے تنازع میں گھرے نیاز خان پر اب سرکار نے شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے ۔ ٹویٹ ہی ان کی مصیبت بن گیا ہے ۔ سرکار اسی وجہ سے انہیں وجہ بتا نوٹس جاری کرنے والی ہے ۔ ان دنوں نیاز خان کی پوسٹنگ مدھیہ پردیش پی ڈبلیو ڈی میں ڈپٹی سکریٹری کے عہدہ پر ہے ۔ انہوں نے اب تک کئی کتابیں بھی لکھیں ہیں ۔ نیاز خان اپنی بات کو بے باکی سے سامنے رکھنے کیلئے مشہور ہیں ، اس لئے اکثر تنازع اور موضوع بحث رہتے ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے : اب بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم دی کشمیر فائلس کو لے کر دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

      دی کشمیر فائلس کو لے کر ملک میں چل رہے تنازع کے درمیان نیاز خان نے ٹویٹ کیا تھا ۔ انہوں نے لکھا تھا کہ دی کشمیر فائلس میں جس طرح کشمیری پنڈتوں کا درد دکھایا گیا ہے ، اس طرح اب پروڈیوسر کو ملک میں مسلمان کے قتل پر بھی فلم بنانی چاہئے ۔ مسلمان کوئی کیڑے مکوڑے نہیں بلکہ انسان ہیں اس ملک کے شہری ہیں ۔

      نیاز خان کے اس ٹویٹ کے بعد بی جے پی کے لیڈروں نے اس کا جواب بھی دیا تھا ۔ ان کی تنقید بھی کی گئی تھی ، لیکن اب سرکار نے ان پر کارروائی کرنے کا ارادہ کرلیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب انہیں نوٹس بھیجا جارہا ہے ۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ یہ سنگین موضوع ہے ، سرکاری نوکری میں رہتے ہوئے وہ حد پار کر رہےہیں ، انہیں وجہ بتاو نوٹس جاری کیا جائے گا ۔

      یہ بھی پڑھئے : فلم دی کشمیر فائلس نے توڑا ایک اور ریکارڈ، 8ویں دن کمائی کے معاملہ میں عامر خان کی فلم 'دنگل' کو دی پٹخنی

      اپنے کشمیر دورہ کو لے کر نروتم مشرا نے کہا کہ تجربہ اچھا رہا ہے ۔ مدھیہ پردیش کا ایک شخص اعلان کرکے جاتا ہے ، تین گھنٹے فلم دیکھتا ہے ، اس سے زیادہ امن کیا ہوگا ۔ یہ سب اچھے دن کی نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دگ وجے سنگھ تعصب سے بات کرتے ہیں ۔ صرف دو سال کی مدت میں کسانون کے کھاتے میں 172000 کروڑ روپے ٹرانسفر کئے گئے ہیں ۔

      کورونا کی موجودہ صورتحال پر نروتم مشرا نے کہا کہ کورونا کے 26 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ 40 لوگ شفایاب ہوئے ہیں ۔ فی الحال 29 ایکٹو کیسز ہیں ۔ 21 ہزار نمونے لئے گئے ہیں ۔ ریاست کو کورونا سے جلد ہی آزادی ملے گی ۔ آج سے 12 سے 14 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: