உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh: مدھیہ پردیش محکمہ ثقافت نے قومی کبیر اور اقبال ایوارڈ سمیت اکیس ایوارڈز کا کیا اعلان

    نعیم کوثر اور دیوی سرن کو شکھر، ذکیہ مشہدی پٹنہ اورپروفیسر علی احمد فاطمی الہ آباد کو قومی اقبال ایوارڈ دینے کا اعلان

    نعیم کوثر اور دیوی سرن کو شکھر، ذکیہ مشہدی پٹنہ اورپروفیسر علی احمد فاطمی الہ آباد کو قومی اقبال ایوارڈ دینے کا اعلان

    نعیم کوثر اور دیوی سرن کو شکھر، ذکیہ مشہدی پٹنہ اورپروفیسر علی احمد فاطمی الہ آباد کو قومی اقبال ایوارڈ دینے کا اعلان

    • Share this:
    مدھیہ پردیش محکمہ ثقافت نے سال دوہزار انیس اور بیس کے لئے ریاست کے با وقار ایوارڈ وں کا اعلان  کردیا ہے۔قومی کبیر،اقبال اور شکھرسمان سمیت اکیس ایوارڈوں کے لئے ملک کے بیالیس ادیبوں اور فنکاروں  کے نام کا اعلان کیاگیا ہے۔محکمہ ثقافت کی جانب سے جن ایوارڈوں کا اعلان کیاگیا ہے ان میں قومی کبیر سمان،کالیداس سمان،کشورسمان،لتا منگیشکر سمان،میتھلی شرن گپت سمان،اقبال سمان،شرد جوشی سمان،نانا جی دیشمکھ سمان،کمار گندھرو سمان، اور باوقار شکھر سمان کا نام شام ہے۔
    قومی کبیر داس ایوارڈ کے لئے ڈاکٹر ونے راجا رام اور منوج شریواستو بھوپال کے نام کا اعلان کیاگیاہے۔کالیداس سمان ابھے نارائن ملک نوئیڈا،پنڈٹ بھجن سوپوری دلی کو،کالیداس سمان(کلاسیکل رقص) سنینا ہجاری لال ممبئی اور شانتا نا بی پی دھننجے چینئی کو،کالیداس سمان( روپانکرکلائیں)پرم جیت سنگھ دہلی اور دھرو مستری بڑوداکو،کالیداس ایوارڈ(اسٹیج آرٹ)ڈاکٹر انل رستوگی لکھنؤ اور وامن کیندر ممبئی کو،میتھلی شرن گپت سمان شیوکمار تیواری جبلپور،ڈاکٹر سچیدانند جوشی نئی دہلی کو،کشور سمان ممبئی کے اشوک  مشرا اور ممبئی کے ہی امیتابھ بھٹاچاریہ کودیئے جانے کا اعلا ن کیاگیا ہے ۔وہیں لتا منگیشکر سمان شیلندر سنگھ اور آنند ملند ممبئی کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
    قومی اقبال سمان دوہزار انیس بیس کے لئے ممتاز ادیبہ محترمہ ذکیہ مشہدی پٹنہ اور پروفیسر علی احمد فاطمی الہ آباد کودینے کا اعلان کیاگیا ہے ۔اسی طرح شردجوشی سمان کیلاش مندلیکر،ہردا اور وجے منوہر تیواری،بھوپال کونانا جی دیش مکھ سمان نرمدا کھرگون اور گومکھی سیوا دھام کوربا کو دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تو کمار گندھرو سمان میتا پنڈت دہلی اور سچی اسمتا دیبوپریا تھانہ کو دینے کا اعلان کیاگیاہے۔


    شکھر سمان کی کڑی میں اردو ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات کے لئے بھوپال کے ممتاز افسانہ نگار نعیم کوثر اور بھوپال کے ہی ممتاز ادیب دیوی سرن کے نام کا اعلان کیا گیا ہے ۔اسی طرح شیکھر سمان برائے ہندی ادب کے لئے  شیوال ستیارتھی گوالیار،اور ہری جوشی بھوپال کودینے کااعلا ن کیاگیا ہے۔ سنسکرت ادب کے لئے شکھر سمان رامیشور پرساد گپت دتیا اور راس بہاری دیویدی جبلپور کو،شکھر سمان روپانکر کلائیں دیوی لال پاٹیدار بھوپال اور منیش پشکلے دہلی کو دینے کا اعلان کیاگیا ہے وہیں شکھر سمان برائے رقص ڈرامہ اور سنگیت کے لئے بالترتیب چندر مادھوک بارک بھوپال،الپنا واجپئی اور پربھاکر لکشمن گوالیار اور سجن لال بھوپال کے ساتھ محترمہ اگریش کیرکٹیا بھوپال،پورنیما چترویدی،بابو لال بھولا اور ڈاکٹر ورشا اگروال اندور کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایوارڈ تقسیم کے لئے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    مدھیہ پردیش کی وزیر برائے ثقافت اوشا ٹھاکرنے فنون لطیفہ،زبان وادب ،رقص،موسیقی ڈرامہ کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے ادیبوں،شاعروں،اداروں کے ساتھ فنکاروں کو با وقار ایوارڈ کے لئے مبارکباد پیشکرتے ہوئے کہا مدھیہ پردیش حکومت ادب،ثقافت،سنیما،ڈرامہ ،رقص،موسیقی ،سماجی یکجہتی کو فروع دینے میں بہترین تخلیقی تعاون پیش کرنے والوں کو اعزاز سے سرفراز کرنے میں اپنے لئے فخر محسوس کرتی ہے۔کام کرنے والوں کی ہم قدر کرتے ہیں اور کام کرنے والوں کا اعزاز کرنے اور ان کے فن کو فروغ دینے کے لئے بجٹ کی کمی کبھی راہ کی روکاوٹ نہیں بنے گی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: