உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غریب مسلمانوں کو پیسہ دیکر پتھر پھنکواتے ہیں بی جے پی کے لوگ: دگ وجے سنگھ

     سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کا ہے کہ غریب مسلمانوں کو پیسہ دیکر  بی جے پی کے لوگ پتھر پھنکواتے ہیں۔ وہیں دگ وجے سنگھ کے بیان کو لیکر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھماسان چھڑ گیا ہے۔

    سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کا ہے کہ غریب مسلمانوں کو پیسہ دیکر بی جے پی کے لوگ پتھر پھنکواتے ہیں۔ وہیں دگ وجے سنگھ کے بیان کو لیکر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھماسان چھڑ گیا ہے۔

    سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کا ہے کہ غریب مسلمانوں کو پیسہ دیکر بی جے پی کے لوگ پتھر پھنکواتے ہیں۔ وہیں دگ وجے سنگھ کے بیان کو لیکر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھماسان چھڑ گیا ہے۔

    • Share this:
    مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ  Digvijay Singh نے پتھر بازی کو لیکر بڑا بیان دیا ہے۔  سینئر کانگریس لیڈر و سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کا ہے کہ غریب مسلمانوں کو پیسہ دیکر  بی جے پی کے لوگ پتھر پھنکواتے ہیں۔ وہیں دگ وجے سنگھ کے بیان کو لیکر مدھیہ پردیش میں سیاسی گھماسان چھڑ گیا ہے۔ بی جے پی دگ وجے سنگھ کے بیان کو لیکر نہ صرف کانگریس پر حملہ آور ہوگئی ہے بلکہ اس کا کہنا ہے کہ دگ وجے سنگھ کے بیان سے یہ تو ثابت ہوگیا کہ پتھر کہاں سے آتے ہیں لیکن پوری قوم کو اس طرح سے بکاؤ کہنا اچھی بات نہیں ہے ۔
    واضح رہے کہ سینئر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ مدھیہ پردیش کی جاود اسمبلی حلقہ میں پہنچے تھے ۔وہاں دلت ورکر کے گھر رات میں قیام کرنے کے بعد صبح رام دھن پر بھات ریلی میں شرکت کی اور پھر صحافیوں سے سے بات چیت کے دوران انہوں نے متنازعہ بیان دیا۔ سابق سی ایم دگ وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ میری پاس ایسی شکایتیں آرہی ہیں مگر میں نے اس کی جانچ نہیں کی ہے ۔کچھ غریب مسلمان لڑکوں کو پیسہ دیکر خود پتھر پھینکواتی ہیں بھاجپا کے لوگ۔میرے پاس ابھی اس کے فیکٹس نہیں آئے ہیں ۔میں اس کو چیک کر رہا ہوں۔اس لئے میں الزام نہیں لگا رہا ہوں لیکن جو جانکاری آرہی ہے وہ بتا رہا ہوں آپ کو۔اس کو میں چیک کرونگا۔ اس تعلق سے میری پی آئی لگی ہوئی ہے۔  سپریم کورٹ نے پی آئی ایل کے توسط سے ایک ہدایت دی ہے کہ کس طرح سے سرکاری کو ہندو مسلم دنگے روکنے کے لئے کیا کیا کرناچاہیئے اس کا پالن سرکار نہیں کر رہی ہے ۔میں مدھیہ پردیش میں دیکھ رہا ہوں کہ سرکار سپریم کورٹ کے احکام کاپالن نہیں کر رہی ہے ۔اجین ،مندسور میں اندور میں دنگے فساد ہوئے لیکن سپریم کے احکام پر عمل نہیں ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں: چلچلاتی دھوپ سے جلد کی خوبصورتی کو لیکر ہیں فکرمند، تو اپنائیں یہ Skin Care Tips

    یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بڑھ رہے ہیں Coronavirus کے معاملے، اس بار بچے زیادہ ہورہے ہیں متاثر
    وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کہتے ہیں کہ کیا ہوگیا دگ وجے سنگھ جی آپ کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے ۔پہلے منھ بھرائی کی سیاست میں ایک قوم کو خوش کرنے کے لئے فوج پر سوال اٹھائے،پولس پر سوال اٹھائے،عدلیہ پر سوال اٹھائے اور اب اس قوم کو ہی آپ نے بکاؤ بتا دیاکہ پیسے لے کر پتھر پھینکتے ہیں ۔آپ نے ایک بات تو واضح کرہی دی کہ پتھر کہاں سے آئے تھے اور کس نے پھینکے تھے ۔یہ اختیار آپ کو کس نے دیئے ۔آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں کہ اس قوم نے پیسے لے کر پتھر پھینکے ۔کسی فرد واحد کے بارے میں بولتے تو شاید ایسی تکلیف نہیں ہوتی مگر ایک قوم کو بدنام کرنے کا کام آپ نے کیا ہے وہ بھی اس مقدس مہینے میں ،اچھا نہیں کیا ہے ۔
     
    Published by:Sana Naeem
    First published: