حج دوہزار تیئس کے لئے پرواز شروع ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں لیکن ریاست بھوپال کے عازمین کی مکہ اور مدینہ رباط میں قیام کو ابھی تک یقینی نہیں بنایا جا سکا ہے۔ عازمین حج کی مشکلات اور شاہی اوقاف کے رویہ پر سماجی تنظیموں نے جہاں اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے وہیں شاہی اوقاف نے عازمین حج کو گمراہ کن باتوں پر دھیان نہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے مکہ اور مدینہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو جلد سے جلد یقینی بنانے کی بات کہی ہے۔
واضح رہے کہ نوابین بھوپال کے ذریعہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رباطیں تعمیر کی گئی تھیں تاکہ ریاست بھوپال کے عازمین حج ایام حج میں رباط میں مفت قیام کرسکیں اورانہیں مشکلات سے بچایا جا سکے ۔ رباط کا نظم و نسق شاہی اوقاف کے ذریعہ کیا جاتا ہے اور نوابین پٹودی کے انتقال کے بعد شاہی اوقاف کی نگراں نواب منصور علی خاں پٹودی کی بڑی صاحبزادی صبا علی خان ہیں۔ صبا علی خان بھوپال میں رہتی نہیں ہیں اور ان کی جانب سے تقرر کئے گئے سکریٹری آعظم ترمذی کے ذریعہ شاہی اوقاف کے کاموں کو انجام دیا جاتا ہے۔
سماجی کارکن شاہد علی نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بیس مئی سے عازمین حج کی پرواز شروع ہونے والی ہے لیکن افسوس صد افسوس ابھی تک رباط میں عازمین حج کے قیام کو یقینی نہیں بنایا جا سکا ہے۔ میں نیوز ایٹین اردو کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس معاملے کو اٹھایا اور آپ کے ہی بیان میں شاہی اوقاف کے سکریٹری یہ کہہ رہے ہیں عازمین حج کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔گمراہ ہم لوگ نہیں بلکہ شاہی اوقاف کر رہا ہے ۔آپ ہمیں خود بتائیں کہ آج یکم مئی ہوچکی ہے ۔ابھی تک رباط میں قیام کو لیکر کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ عازمین حج جب پورا پیسہ حج کمیٹی کو جمع کردیں گے تب انتظام ہوگا کیا۔یہ لوگ واقف کی منشا کے خلاف کام کر رہے ہیں جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ہے۔
رشتوں میں سدھار کی گنجائش نہ ہو تو ختم کی جاسکتی ہے شادی، سپریم کورٹ کا طلاق پر اہم فیصلہ
دہلی پولیس نے خاتون پہلونوں کو دیا تحفظ، راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کرکے احتجاج کی حمایت کیوہیں سابق کارپوریٹر و سماجی کارکن ریحان گولڈن نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہی اوقاف کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے سبب ریاست بھوپال پر تین سے چار کروڑ کا اضافہ بوجھ پڑ رہا ہے۔ اگر ان لوگوں نے وقت رہتے رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہوتا تو اب تک رباط میں قیام کو لیکر قرعہ کیا جا چکا ہوتا ہے۔ ہمارا تو یہ مطالبہ ہے کہ اگر سعودی کے قانون کو لیکر کچھ مشکلات ہے تو شاہی اوقاف اپنی جانب سے بلڈنگ کرایہ پر لیکر عازمین حج کے قیام کو یقینی بنائے اور جب ان کے معاملے کا تصفیہ ہو جائے تو اس فنڈ کو ٹرانسفر کیا جائے۔ ہم نے پہلے بھی اس معاملے کو لیکر میمورنڈم دیا تھااور آج پھر سی ایم ،چیف سکریٹر،وزیر اقلیتی بہبود کے ساتھ مرکزی حج کمیٹی کے چیرمین کو بھیجا ہے کہ اس جانب توجہ کی جائے۔
جبکہ شاہی اوقاف کے سکریٹری آعظم ترمذی کا کہنا ہے کہ شاہی اوقاف اپنے فرائض اور ذمہ داری کو اچھے طریقے سے جانتا ہے۔ شاہی اوقاف عازمین حج کی خدمت کے لئے کام کررہا ہے ۔ اور جلد سے جلد رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر اس کی کوششیں جاری ہیں۔ کچھ لوگ ہیں جو عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ،انہیں اپنی حرکتوں سے بعض رہنا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔