ہیمنت فاؤنڈیشن اور وشو میتری منچ کے مشترکہ بینر تلے بھوپال نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈ ریسرچ (ٹی ٹی ٹی آئی) کے راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں اعزاز تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ اعزاز تقریب میں ہندی زبان میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کے ساتھ اردو،عربی ،فارسی اور دوسری ہندستانی زبانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ادبی شخصیات کو اعزاز سے سرفراز کیاگیا۔ اعزاز تقریب میں صرف مدھیہ پردیش ہی نہیں بلکہ ملک کی دوسری زبانوں میں ادب کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو مدعو کیاگیا تھا۔ اعزاز تقریب میں نہ صرف ملک کی زبانوں کی لسانی تکسیریت پر بات کی گئی بلکہ ہندی اور ہندی زبانوں کے باہمی رشتہ کو فروغ دیتے ہوئے ہندستانی زبانی میں کام کرکے بھارت کو وشو گرو بنانے کی بھی وکالت کی گئی۔
بھوپال ٹی ٹی ٹی آئی کے راجیو گاندھی آڈڈیٹوریم میں منعقدہ اعزاز تقریب میں ممتاز ادیب و استاد شاعر ڈاکٹر انجم بارہ بنکی کوان کے شعری مجموعہ اعتبار کے لئے پہلے گووند آریہ نشاط میموریل قومی غزل سمان سے سرفراز کیاگیا۔ جبکہ اردو کے نوجوان شاعر سبھاش ضیا پاٹھک کو ہیمنت اسمرتی کویتا سمان سے سرفراز کیاگیا۔اس موقعہ پر سبھاش ضیا کی غزلوں کا مجموعہ تمہیں سے ضیا ہے کا بھی اجرا کیاگیا۔
اعزاز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے صدر گریش پنکج نے کہا کہ اردو اور ہندی میں نہ صرف لسانی طور پر قربت اور یگانت ہے بلکہ دونوں زبانوں کو ساتھ رکھ کر اسے ہندستانی زبان کے طور پر فروغ دیا جائے تو یہ دنیا کی سب سے بڑی زبانیں ہونگی۔ ہمیں دونوں زبانوں کے باہمی رشتہ کے فروغ کے ساتھ دونوں زبانوں کے ادیبوں و شاعروں کو بھی ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت ہے ۔
اس موقعہ پر پروگرام کی مہمان خصوصی و مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے ادارے کے ذریعہ ادب کے میدان میں ریسرچ کرنے اور نئی فنکاروں کو مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ۔ ڈاکٹر نصرت مہدی نے تنظیم کے اغٓراض و مقاصد کی ستائیش کرتے ہوئے زبانوں کے حوالے سے یکجہتی کو فروغ دینے اور ہندستان کی تعمیر نو کے لئے باہمی طور پر مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
انڈونیشیا کے سماٹرا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، زیادہ تر متاثرین عمارتوں کے گرنے سے ہلاکتمام سرکاری ملازمتوں میں خواجہ سراؤں کی بھی نمائندگی، علیحدہ درخواست کےزمرہ پرحکومت کاغورپہلے گووند آریہ نشاط قومی اعزاز سے سرفراز ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی نے صحافیوں سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اردو اور ہندی دونوں بڑی زبانوں کا خمیر ایک ہی ہے اور یہاں پر جس طرح پروگرام کے صدر گریش پنکج جی نے اردو اور ہندی کے باہمی طور پر کام کرنے اور ہندستانی زبان کو فروغ دینے کی بات کہی ہے یقینا وہ وقت کی ضرورت ہے اور اسی میں ہندستان کی ترقی کاراز بھی پوشیدہ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ گووند آریہ نشاط جو غزل کا وقار تھے ان کے نام سے قائم کیاگیا پہلا قومی اعزاز مجھے دیاگیا ہے۔ یہ اعزاز صرف میرا ہی نہیں بلکہ اردو اور اردو غزل کے سبھی عاشقوں کا اعزاز ہے ۔
اعزاز تقریب میں ڈاکٹر ہریش پاٹھک،راجیش سریواستو،سنتوش سریواستو،ڈاکٹر پرمیلا ورما،روپیندر راج تیواری نے بھی زبانوں کی لسانی تکسیریت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اعزاز تقریب کے بعد افسانہ اور افسانچہ کی محفل کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں ڈاکٹر سدھیر ورما،ڈاکٹر سنجیوکمار،مکیش ورما،ہریش پاٹھک،نیلیما شرما،ہری بھٹناگر،ڈاکٹر متھلیش دکشت،ڈاکٹر درگا سنگھ،ہیرالال ناگر،گھنشیام میتھل،جیا کیتکی،ڈاکٹر ونیتا اور آرتی کماری نے بھی اپنی کہانیاں پیش کیں اور سامعین سے داد وتحسین حاصل کی۔
بھوپال سے مہتاب عالم کی رپورٹ
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔