ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بڑی خبر: راجستھان میں لاک ڈاؤن میں توسیع، شادیوں پربابندی؟یہاں جانئے کیاکھلا رہے گاکیا بند

ریاست میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی اشوک گہلوت (Ashok Gehlot) کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزراء اور کونسل کے ماہرین نے ایک دن پہلے ہی لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز پیش کی تھی۔

  • Share this:
بڑی خبر: راجستھان میں لاک ڈاؤن میں توسیع، شادیوں پربابندی؟یہاں جانئے کیاکھلا رہے گاکیا بند
علامتی تصویر

عالمی وبا کورونا وائرس (Covid-19) کے کیسوں میں اضافے کے درمیان راجستھان حکومت نے اتوار کے روز 8 جون کی صبح 5 بجے تک لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کیا اور نئی پابندیوں کا ایک تازہ سیٹ جاری کیا۔ریاست میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی اشوک گہلوت (Ashok Gehlot) کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزراء اور کونسل کے ماہرین نے ایک دن پہلے ہی لاک ڈاؤن میں توسیع کی تجویز پیش کی تھی کیونکہ بحران سے نمٹنے کے لئے صحت کی دیکھ بھال کا نظام اب بھی دباؤ میں ہے


ایک سرکاری حکم کے مطابق ریاستی حکومت یکم جون سے ان اضلاع میں تجارتی سرگرمیوں میں کچھ نرمی کی اجازت دے سکتی ہے جہاں کووڈ۔19 کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔حکام نے بتایا کہ راجستھان میں کووڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد اتوار کو 113 مزید ہلاکتوں کے ساتھ جملہ 7703 ہوگئی، جبکہ 6،521 نئے کورونا وائرس سے انفیکشن کے بعد کل تعداد 9,16,042 ہوگئی ہیں۔


راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت


عہدیداروں نے بتایا کہ جے پور اور ادائی پور میں بالترتیب 27 اور 11 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ دیگر اضلاع میں 10 سے کم اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر 7,96,121 کووڈ۔19 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور فی الحال مثبت کیسوں کی تعداد 1,12,218 ہیں۔

راجستھان حکومت نے کوویڈ 19 کو پھیلانے سے روکنے کے لئے جاری کردہ ہدایت نامہ کے ایک نئے سیٹ کی ایک فہرست جاری کی ہے، جو کہ یہ ہے:

راجستھان میں 30 جون تک شادیوں اور اس سے متعلقہ تقاریب کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف 11 افراد کی موجودگی میں گھر یا عدالت میں شادی کی اجازت ہے۔ اس طرح کی تقریبات کے لیے ویب سائٹ (Covidinfo.rajasthan.gov.in) پر آگاہ کیا جانا چاہئے۔

  • - عوامی مقامات یا کام کی جگہ پر ماسک نہ پہننے کے جرمانہ کو 500 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

  • - پھلوں یا سبزیوں کی گاڑیاں / بازار ، سائیکل ، رکشہ ، آٹو رکشہ اور موبائل وین چلانے کی اجازت ہوگی۔

  • - تمام مذہبی مقامات ریاست بھر میں عقیدت مندوں کے لئے بند رہیں گے۔

  • -  کورونا ویکسین لینے کے لیے اپنے قریبی مراکز میں جانے کی اجازت ہوگی۔

  • - میڈیکل اور نرسنگ کالجوں کے علاوہ تمام اسکول ، کالج ، لائبریری اور کوچنگ مراکز بند رہیں گے۔

  • - ریاست میں داخل ہونے والوں کو 72گھنٹوں کے اندر اندر لیے گئے کووڈ۔19 ٹیسٹ کی منفی RTPCR رپورٹ دکھانا ہوگی۔ اگر نہیں دیا گیا تو ، اس شخص کو 15 دن کے لئے قرنطینہ میں جانا پڑے گا۔

Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 24, 2021 05:01 PM IST