اجین : وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)کے بین الاقوامی صدر پروین توگڑیا نے مدھیہ پردیش کے اجین میں آج پھر کہا کہ جو پارٹی ایودھیا میں مندر بنائے گی اور گئو کشی پر پابندی لگائے گی، وہی ملک پر راج کرے گی۔
اجین میں اپریل سے شروع ہونے والےسنگھ است میں لگائے جانے والے کیمپ کا بھومی پوجن کرنے کے بعد چاردھام مندر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر توگڑیا نے کہا کہ جمہوری طریقہ کار میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو محفوظ رہے، اس کے لئے وی ایچ پی مہم چلا رہی ہے۔ وہ کسی بھی شعبے میں پیچھے نہ رہیں ایسی ہماری کوشش ہے۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قانون بنانے والے انتظامیہ کے افسر سڑک چوڑا کرنے میں مندر ہٹا دیتے ہیں، لیکن دوسرے فرقہ کے مزار نہیں ہٹا سکتے۔ مسٹر توگڑیا نے بتایا کہ دلت اور غریب طبقوں کی تعلیم اور علاج کے لئے بھی وی ایچ پی کی طرف سے مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس مہم کے ذریعے سے اب تک ہزاروں لوگوں کو مدد دی گئی ہے۔ ایسے لوگوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے کئی جگہ ہاسٹل چلائے جا رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔