ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جھارکھنڈ : مقتول مسلم تاجروں کے لواحقین کا چیک لینے سے انکار ، رانچی جاکر وزیر اعلی سے ملنے سے بھی کیا منع

رانچی : جھارکھنڈ کے لاتیہار میں دو مقتول مسلم تاجروں کے لواحقین نے وزیر اعلی سے ملاقات کے لئے رانچی جانے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ یہی نہیں انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ہاتھوں معاوضہ کا چیک لینے سے بھی منع کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی رگھوور داس نے مقتول کے لواحقین کو 25 مارچ کو رانچی لانے کے لئےلاتیہار ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی تھی۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 24, 2016 07:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جھارکھنڈ : مقتول مسلم تاجروں کے لواحقین کا چیک لینے سے انکار ، رانچی جاکر وزیر اعلی سے ملنے سے بھی کیا منع
رانچی : جھارکھنڈ کے لاتیہار میں دو مقتول مسلم تاجروں کے لواحقین نے وزیر اعلی سے ملاقات کے لئے رانچی جانے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ یہی نہیں انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ہاتھوں معاوضہ کا چیک لینے سے بھی منع کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی رگھوور داس نے مقتول کے لواحقین کو 25 مارچ کو رانچی لانے کے لئےلاتیہار ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی تھی۔

رانچی :  جھارکھنڈ کے لاتیہار میں دو مقتول مسلم تاجروں کے لواحقین نے وزیر اعلی سے ملاقات کے لئے رانچی جانے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ یہی نہیں انہوں نے ضلع انتظامیہ کے ہاتھوں معاوضہ کا چیک لینے سے بھی منع کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی رگھوور داس نے مقتول کے لواحقین کو 25 مارچ کو رانچی لانے کے لئےلاتیہار ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی تھی۔


 مقتول کے لواحقین نے ضلع انتظامیہ کے اسرار کے باوجود معاوضہ کے طور پر ایک ۔ ایک لاکھ روپیہ کے چیک اور رانچی جانے کی گزارش کو ٹھکرا دیا ۔ وہیں مقامی لوگوں نے مہلوکین کے اہل خانہ کو رانچی بلائے جانے کی وزیر اعلی کی ہدایت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کہنا ہے کہ مسلم بیوہ شوہر کےانتقال کے بعد تین ماہ تیرہ دنوں کی عدت کے بعد ہی گھر کے باہر جا سکتی ہے۔ ایسے میں وزیراعلی رگھوورداس مذہبی معاملوں کے خلاف قدم اٹھانے پر مجبورکررہے ہیں۔


لوگوں نے  مقتول  کےگھر پر آکر وزیر اعلی کے ہاتھوں معاوضہ کی رقم دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی معاوضہ کی رقم کو ناکافی بتایا ۔ تاہم قتل کے واقعہ کے بعد علاقے میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ کل 25 مارچ کو جنتا دل یونائٹیڈ کے لیڈر و راجیہ سبھا کے رکن غلام رسول بلیاوی لواحقین سے ملاقات کے لئے آنے والے ہیں۔

First published: Mar 24, 2016 07:14 PM IST