حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ چھ روزہ نیشنل ورکشاپ سے ماہرین طب کا خطاب

حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ چھ روزہ نیشنل ورکشاپ سے ماہرین طب کا خطاب

حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کے زیر اہتمام بھوپال میں منعقدہ چھ روزہ نیشنل ورکشاپ سے ماہرین طب کا خطاب

چھ روزہ قومی ورکشاپ میں ملک کی سات ریاستوں سے تیس مندو بین نے شرکت کی اور ورکشاپ کو وقت کی بڑی ضرورت سے تعبیر کیا۔ ماہرین طب کا ماننا ہے کہ ادویات سے علاج تو سبھی کرتے ہیں لیکن علاج بالتدبیر کے ذریعہ بھی بہت سے امراض کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bhopal, India
  • Share this:
حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے زیر اہتمام بھوپال میں علاج بالتدبیر کے عنوان سے چھ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ چھ روزہ قومی ورکشاپ میں ملک کی سات ریاستوں سے تیس مندو بین نے شرکت کی اور ورکشاپ کو وقت کی بڑی ضرورت سے تعبیر کیا۔ ماہرین طب کا ماننا ہے کہ ادویات سے علاج تو سبھی کرتے ہیں لیکن علاج بالتدبیر کے ذریعہ بھی بہت سے امراض کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔ ہمیں جہاں اپنے کھانے پینے پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے وہیں جنک فوڈ سے بھی بہت سے امراض پیدا ہوتے ہیں اس پر بھی نطر رکھنے کی ضرورت ہے۔ اعتدال کے ساتھ مقوی غذا کا استعمال اور ہر چیز کو وقت کی مناسبت لیا جائے تو ادویات کی بہت سے معاملات میں ضرورت نہیں ہوگی اور اگر کسی مرض میں دوا لازمی بھی ہے تو اس کی مقدار کو علاج بالتدبیر سے کم کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر پی سی شرما ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ آیوش نے چھ روزہ ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آیوش کا مقصد ہندستانی ادویات کو فروغ دینا ہے اور یونانی پیتھی کا مستقبل بہت روشن ہے ۔ یونانی طریقہ علاج میں مزاج کو فوقیت دی جاتی ہے لیکن اب اس پیتھی میں بھی جدید سائنسی نقطہ نطر سے کام کیاجا رہا ہے۔
سی سی آر یو ایم دہلی کے سابق ڈائریکٹرجنرل پروفیسر سید شاکر جمیل نے چھ روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علاج بالتدبیر کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے چھ روزہ ورکشاپ کے انعقاد کے لئے جہاں منتظمین کو مبارکباد پیش کی وہیں انہوں نے عصری تقاضے کے مطابق کام کرنے پر زور دیا۔

پولیس نے پہلے مزدورں سے کرایا کام، پھر پیسے کہ جگہ دی ایسی چیز دیکھ کر رہ گیا ہر کوئی دنگ
سی ایم ای- فار ٹیچرس علاج بالتدبیر میں کشمیر سے شرکت کرنے آئے ڈاکٹر طارق رحیم ملک نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام موسم کے اعتبار سے اشیا کا استعمال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ جموں کشمیر ہربل اسٹیٹ ہے اور یہاں پر ماہرین طب کے ذریعہ جس طرح سے طب یونانی میں جدید تحقیق کو سامنے رکھ کر حوالوں سے بات پیش کی جارہی ہے اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے اور یقینا جب ہم اپنے اسٹیٹ میں واپس جائیں گے تو اس کا فائیدہ ہمارے طلبا کے ساتھ ریاست جموں و کشمیر کی عوام کو بھی ہوگا۔

شوہر کو بیوی کے کردار ہوا شک تو لگائے 22خفیہ کیمرے، ہائر کیا پرائیویٹ جاسوس اور پھر۔۔۔

پروگرام میں ڈاکٹر شاہد حسن ،ڈاکٹر مشتاق احمد،ڈاکٹر شیخ محمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حکیم سید ضیا الحسن گورنمنٹ یونانی کالج کی پرنسپل پروفیسر محمودہ بیگم نے چھ روزہ ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔جبکہ ڈاکٹر عارف انیس سے کلیدی خطبہ پیش کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر احسان احمد آعطمی نے ادا کئے اور ڈاکٹر عبد الرحمن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
Published by:Sana Naeem
First published: