உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھوپال State Hajj Committee میں عازمین حج کی تربیت کے ساتھ کی گئی شجرکاری

     بھوپال اسٹیٹ حج ہاؤس میں منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں بھوپال کے علاوہ رائسین اور سیہور اضلاع کے عازمین حج نے شرکت کی اور حج تربیتی پروگرام کے ساتھ شجرکاری کئے جانے کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔

    بھوپال اسٹیٹ حج ہاؤس میں منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں بھوپال کے علاوہ رائسین اور سیہور اضلاع کے عازمین حج نے شرکت کی اور حج تربیتی پروگرام کے ساتھ شجرکاری کئے جانے کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔

    بھوپال اسٹیٹ حج ہاؤس میں منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں بھوپال کے علاوہ رائسین اور سیہور اضلاع کے عازمین حج نے شرکت کی اور حج تربیتی پروگرام کے ساتھ شجرکاری کئے جانے کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔

    • Share this:
    مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام بھوپال حج ہاؤس میں عازمین حج کی تربیت کے ساتھ شجرکاری پروگرام کا بھی انعقاد کیاگیا ۔ شجرکاری پروگرام کا آغاز حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری کے ساتھ بھوپال مفتی شہر مفتی ابوالکلام قاسمی نے کیا ۔ شجرکاری مہم کے موقعہ پر عازمین حج کے بیچ شجرکاری کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔ اور شجرکاری کے ذریعہ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات و اسلام کے رہنما اصول کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا گیا۔
    واضح رہے کہ حج دوہزار بائیس کے لئے مدھیہ پردیش سے جانے والے انیس سو اکیانوے عازمین حج کی تربیت کا پروگرام مسلم سماجی تنظیموں کے ذریعہ توبپت پہلے کیا جا رہا ہے لیکن مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کی تربیت کا پروگرام بھوپال حج ہاؤس سے یکم مئی سے شروع کیاگیا ہے۔ بھوپال اسٹیٹ حج ہاؤس میں منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں بھوپال کے علاوہ رائسین اور سیہور اضلاع کے عازمین حج نے شرکت کی اور حج تربیتی پروگرام کے ساتھ شجرکاری کئے جانے کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا ۔
    بھوپال مفتی سید مفتی ابوالکلام قاسمی نے نیوز ایٹین اردو سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ اسلام میں ماحولیات کو بہتر نے اور شجرکاری کو لیکر رہنما ہدایت موجود ہیں ۔ہمیں خوشی ہے کہ عازمین حج کی تربیت کے ساتھ شجرکاری پروگرام کو بھی رکھا گیا ہے ۔شجرکاری کے بارے میں علما نے لکھا ہے کہ درختوں کے اوپر جتنے پھل آتے ہیں اوروہ پھل لوگ کھاتے رہتے ہیں اور اس کا سایہ حاصل کرتے ہیں ،درخت لگانے والے کو اس کا ثواب ملتا رہتا ہے ۔نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم کے اس تعلق سے ارشادات موجود ہیں ۔ شجرکاری بہت اچھا کام ہے ،اسے جاری رکھا جانا چاہیئے۔ اللہ تعالی ہمارے سکریٹری صاحب اور حج کمیٹی کے دوسرے ذمہ داران کو جزائے خیر نصیب فرمائے ۔یہ بات اچھا کام ہے ،اور وہ تمام کام جو انسانیت کے لئے نفع بخش ہیں اسے بڑھ چڑھ کر کرنا چاہیے اور انسانیت کی بقا کے لئے ہم لوگوں کو کام کرتے رہنا چاہئے۔

    IPL 2022: عمران ملک کی رفتار کا قہر! باؤنسر سے چاروں کھانے چت ہوا بلے باز: ویڈیو دیکھیں

    خام تیل  10ڈالر سستا، کیا  Petrol۔Diesel کی قیمتیں بھی ہوئیں کم، جانئے آج کے نئے دام


    مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مج’ھے خوشی ہے کہ آج عازمین حج کی جہاں تربیت کی گئی وہیں عازمین حج نے شجرکاری بھی کی گئی ۔ عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں ،اللہ نے اپنے گھر کے لئے ان کا انتخاب کیا ہے ،نیکیوں کا ثمر انہوں نے لگایا ہے اور جب یہ مقدس سفر سے لوٹ کر آئیں گے تو دیکھیں گے کہ حج ہاؤس کیمپس میں کتنی ہریالی شادابی ان کے نیک کام سے ہوئی ہے ۔درخت صرف سایہ ہی ہمیں نہیں دیتے ہیں بلکہ ماحولیات کو صاف ستھرا بنانے کے ساتھ بارش میں بھی معاون ہوتےہیں ۔شجرکاری ایسا کام ہے جس کا تعلق انسانیت کے خود کے ساتھ انسانیت سے جڑا ہوا ہے۔آج پوری دنیا میں ماحولیات کو لیکر سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے ،ایسے میں اگر ہم مہینے میں ایک پیڑ لگانے کا عہد کرلیں تو ماحولیات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔حج کمیٹی کے ذریعہ شجرکاری کی جو مہم شروع کی گئی ہے وہ آگے بھی جاری رہے گی ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: