உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پلوامہ حملے کے شہیدوں کو جمیعت علما اور سرودھرم سدبھاؤنا منچ نے پیش کیا خراج عقیدت

      بھوپال سرودھرم سدبھاؤنا منچ کے ضلع سکریٹری حافظ محمد اسمعیل نے کہا کہ ملک کی سلامتی سے جب جب دہشت گردوں نے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی ہے ہماری بہادر فوج نے منھ توڑ جواب دیا۔

    بھوپال سرودھرم سدبھاؤنا منچ کے ضلع سکریٹری حافظ محمد اسمعیل نے کہا کہ ملک کی سلامتی سے جب جب دہشت گردوں نے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی ہے ہماری بہادر فوج نے منھ توڑ جواب دیا۔

    بھوپال سرودھرم سدبھاؤنا منچ کے ضلع سکریٹری حافظ محمد اسمعیل نے کہا کہ ملک کی سلامتی سے جب جب دہشت گردوں نے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی ہے ہماری بہادر فوج نے منھ توڑ جواب دیا۔

    • Share this:
    سرحدوں کی حفاظت میں ملک کے جانباز فوجیوں کا بنیاد کا کردار ہوتا ہے جس ملک کی سرحدوں کی نگہبان اس کے با وفا فوجی ہوتے ہیں اس ملک کی سرحدوں کو کوئی چھو نہیں سکتا ہے ۔ دہشت گردوں کے سبب ملک کی سلامتی کو نقصان  پہنچانے کی کوشش ضرور کی جاتی ہے لیکن جب جب بھی ایسی ناپاک کوشش ہوئی ہے ہمارے ملک کے جانباز فوجیوں نے مادر وطن کے لئے اپنی شہادت پیش کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ پلوامہ کے شہیدوں کو جمیعت علما اور مدھیہ پردیش سرو دھرم سدبھاؤنا منچ کے کارکنان نے بھوپال شہید گیٹ پر خراج عقیدت پیش کی اور حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
    پلوامہ شہیدوں کی برسی کے موقعہ پر کورونا کی وبا کے سبب ایم پی جمعیت علما اور سد بھاؤنا منچ کے کارکنان نے مختصر پروگرام میں خراج عقیدت پیش کی۔ بھوپال سرودھرم سدبھاؤنا منچ کے ضلع سکریٹری حافظ محمد اسمعیل نے کہا کہ ملک کی سلامتی سے جب جب دہشت گردوں نے کھلواڑ کرنے کی کوشش کی ہے ہماری بہادر فوج نے منھ توڑ جواب دیا۔ ہم لوگ آج اگر ملک کے اندر امن و سکون کے ساتھ رہتے ہیں اورپر فضا ماحول میں سانس لے رہے ہیں تو اس کے پیچھے ہمارے فوجیوں کی قربانیاں ہیں ۔ پلوامہ سانحہ میں جو لوگ بھی شہید ہوئے ہیں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کی سرحد کی نگہبانی اور دہشت گردوں کا خاتمہ کےلئے اور سخت قدم اٹھائیں تاکہ دشمن ہمارے سامنے آنکھ اٹھانے سے پہلے ہزار سوچے کہ پہاڑ جیسے ملک کی سیکوریٹی سے کھلواڑ کرنے کا انجام کیاہوگا۔

    وہیں مدھیہ پردیش جمعیت علما کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ چودہ فروری دوہزار انیس کو پلوامہ میں ملک کی حفاظت کرتے ہوئے ہمارے فوجی شہید ہوئے ہیں ان کی قربانیاں سنہری لفظوں میں لکھی ہوئی ہیں۔بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو پڑھنے سے ہمارے اندر ملک کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بہادر فوجیوں کی قربانیوں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ نئی نسل اس کو پڑھ کر حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہو سکے ۔ کورونا کے سبب مختصر پروگرام کاانعقاد کرکے خراج عقیدت پیش کیاگیا ہے۔آئیندہ ملک کے فوجیوں کی خدمات پر بڑے پروگرام کا انعقاد کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: