ہوم » نیوز » No Category

آر پی ایف نے دو گھنٹے تک کرایا انتظار، وزیر نے ڈھونڈ نکالا لڑکی کا گم ہوا بیگ

اندور : وزیر ریل سریش پربھو کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ریل مسافر کے لئے مددگار ثابت ہوا ہے۔ اس مرتبہ مالوا ایکسپریس سے اندور آ رہی دہلی کی لڑکی کا بیگ راستے میں گم ہو گیا۔ وزیر کو ٹویٹ کے 24 گھنٹے کے اندر اندر ریلوے نے لڑکی بیگ ڈھونڈ نکالا۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 06, 2016 01:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آر پی ایف نے دو گھنٹے تک کرایا انتظار، وزیر نے ڈھونڈ نکالا لڑکی کا گم ہوا بیگ
اندور : وزیر ریل سریش پربھو کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ریل مسافر کے لئے مددگار ثابت ہوا ہے۔ اس مرتبہ مالوا ایکسپریس سے اندور آ رہی دہلی کی لڑکی کا بیگ راستے میں گم ہو گیا۔ وزیر کو ٹویٹ کے 24 گھنٹے کے اندر اندر ریلوے نے لڑکی بیگ ڈھونڈ نکالا۔

اندور : وزیر ریل سریش پربھو کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر ریل مسافر کے لئے مددگار ثابت ہوا ہے۔ اس مرتبہ مالوا ایکسپریس سے اندور آ رہی دہلی کی لڑکی کا بیگ راستے میں گم ہو گیا۔ وزیر کو ٹویٹ کے 24 گھنٹے کے اندر اندر ریلوے نے لڑکی بیگ ڈھونڈ نکالا۔


بتایا جاتا ہے کہ بی1 کوچ میں سفر کر رہی پوجا کماری جب اندور ریلوے اسٹیشن پہنچی، تو اس کا ایک بیگ غائب تھا۔ پوجا نے فوری طور پر ریلوے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے بیگ تلاش کرنے کی بجائے پوجا کو مبینہ طور پر دو گھنٹے انتظار کروایا۔


مہومیں اپنے بھائی سے ملنے آ رہی پوجا نے فوری طور پر ریلوے کے وزیر کو ٹویٹ کر کے بیگ غائب ہونے کی اطلاع دی۔ ٹویٹ کرتے ہی پورا ریلوے محکمہ حرکت میں آ گیا۔ پوجا سے اس کا پی این آر نمبر مانگا گیا اور اسے ویسٹرن ریلوے کو بھیجا گیا۔


ویسٹرن ریلوے کے ذریعے پوجا سے متعلق ساری معلومات آر پی ایف اندور کے پاس پہنچی۔ آر پی ایف نے پوجا کے ساتھ سفر کر رہے مسافروں کے بارے میں معلومات اکٹھا کی، تو پتہ چلا کہ بی آر جین اور اس کی پوری فیملی اجین میں اتری تھی۔


پی این آر نمبر کی بنیاد پر آئی آر سی ٹی سی سے جین فیملی کا پتہ اور فون نمبر کی معلومات مانگی گئی۔ آر پی ایف نے فون نمبر ملنے پر جین فیملی سے رابطہ کیا۔ اس فیملی نے اعتراف کیا کہ اجین اسٹیشن پر سامان اتارنے کے دوران غلطی سے ایک بیگ ان کے ساتھ آ گیا تھا۔


جین فیملی کی مدد سے اس بیگ کو اجین ریلوے اسٹیشن لایا گیا۔ یہاں سے آر پی ایف کی ٹیم اس بیگ کو لے کر اندور ریلوے اسٹیشن پہنچی اور پھر پوجا کو بلا کر بیگ حوالے کر دیا گیا۔

First published: Feb 06, 2016 01:53 PM IST