رائے پور: کوئلہ گھوٹالہ کے بعد اب چھتیس گڑھ سے 2000 کروڑ روپے کا شراب گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھتیس گڑھ میں مبینہ شراب گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں رائے پور کے میئر اور کانگریس لیڈر اعجاز ڈھیبر کے بڑے بھائی انور کو گرفتار کیا ہے۔ اعجاز ڈھیبر کانگریس لیڈر اور وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کے قریبی ہیں۔ گرفتاری کے بعد اعجاز ڈھیبر کے بھائی کو سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی حفاظت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اجے سنگھ راجپوت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ڈھیبر کو چار روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا الزام ہے کہ غیر قانونی شراب سنڈیکیٹ کی بدعنوانی کا پیسہ الیکشن میں استعمال کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ آئی اے ایس افسر انل ٹوٹیجا، شراب فروش انور دھیبر چھتیس گڑھ میں غیر قانونی شراب سنڈیکیٹ کے 'سرغنہ' ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا، مچا ہنگامہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذSalman Khan death threat: سلمان خان کو دھمکی آمیز میل بھیجنے پر برطانیہ میں ایک ہندوستانی طالب علم کو لک آؤٹ سرکلر جاریانتخابی مہم میں استعمال کیا گیا پیسہ رائے پور کی خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں دائر عرضی میں ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ اس سنڈیکیٹ میں بڑے افسر اور سیاسی لوگ بھی شامل ہیں۔ ای ڈی نے کہا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ ریاست میں 2019 سے 2022 کے درمیان فروخت ہونے والی کل شراب میں سے 30 سے 40 فیصد غیر قانونی تھی۔ سرکاری شراب کی دکانوں میں فہرست شدہ برانڈڈ شراب کے ساتھ 30 سے 40 فیصد دیسی شراب فروخت ہوتی تھی۔ جس کا ریونیو حکومت کو نہیں ملا۔ آئی اے ایس افسر انل ٹوٹیجا رشوت کی رقم اکٹھی کرتا تھا۔ یہ سنڈیکیٹ اپنا حصہ نکال کر باقی رقم سیاسی شخصیات کی تشہیر کے لیے بھیجتا تھا۔
ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ انور ڈھیبر اور ٹوٹیجا کے درمیان 14.41 کروڑ روپے کی منتقلی کرنے کے ثبوت اس کے پاس ہیں۔ اس سنڈیکیٹ نے 3 سال میں ریاست کو 2000 کروڑ روپے کا چونا لگایا ہے۔
الزامات کو بتایا غلط ملزم کے وکیل کیس کو سیاسی محرک قرار دے رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ فیصل رضوی کے مطابق انیل ٹوٹیجا پر 2020 میں انکم ٹیکس کے چھاپے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ 3 سال ہو گئے ہیں جسے پروسیڈ آف کرائم کہتے ہیں۔ ایکسائز سے متعلق ایک روپیہ بھی برآمد نہیں ہوا۔ ہم نے یہ دلیل رکھی ہے کہ یہاں الیکشن ہے، یہ معاملہ سیاسی لگ رہا ہے۔
اس معاملے پر اعجاز ڈھیبر نے کہا کہ میرے پاس سوشل ورک اور میونسپل کام کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔ میرا ریت، شراب ٹرانسفر پوسٹنگ میں الزام ثابت ہوا تو سیاسی ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔
بی جے پی نے سی ایم بھوپیش بگھیل کو گھیرابی جے پی ایم پی سنتوش پانڈے نے اس معاملے پر کانگریس کو گھیرتے ہوئے کہا کہ گنگا کا پانی ہاتھ میں لے کر قسم کھانے والے بھوپیش بگھیل جی اور کانگریس پارٹی بتائیں کہ شراب کا پیسہ کہاں گیا۔ سرکاری خزانے میں ڈکیتی کی گئی۔ جو قرضہ 15 سال میں نہیں ہوا، چھتیس گڑھ میں ایک لاکھ کروڑ کا قرض ہوگیا۔ سرکاری خزانے کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت سے بھی کھیلا گیا ہے۔ پرائیویٹ کمپنی بنا کر سرکاری دکانوں میں جعلی شراب فروخت کی گئی۔ 2000 کروڑ کا گھوٹالہ ہوا ہے۔
انل ٹوٹیجا کے خلاف انکم ٹیکس نے دہلی کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے، پچھلے سال انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسی بنیاد پر پی ایم اے ایل کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔