உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعظم مودی اوریوگی کے رہتے رام مندرکی تعمیرنہیں ہوئی توحیرانی ہوگی: اوما بھارتی

    فائربرانڈ لیڈرنے یہ بھی کہا کہ مندرتعمیرکاراستہ اتفاق رائے سے ہی بن سکتا ہے۔ کچھ پارٹیوں کواس کام میں گھات لگاکرنہیں بیٹھنا چاہئے۔ 

    • Share this:
      مرکزی وزیراوما بھارتی نے رام مندرتعمیرکو لے کربڑا بیان دیا ہے۔ اوما بھارتی کے مطابق اگرنریندرمودی کے وزیراعظم رہتے ہوئے اوریوگی آدتیہ ناتھ کے یوپی کے وزیراعلیٰ رہتے بھی رام مندرکا راستہ نہیں نکلا، تو پھرلوگوں کواس بات پربے حد حیرانی ہوگی۔ اوما بھارتی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ رام مندرتعمیرکا راستہ اتفاق رائے سے ہی بن سکتا ہے۔ کچھ پارٹیوں کو اس کام میں گھات لگا کرنہیں بیٹھنا چاہئے۔

      بھوپال پہنچی اوما بھارتی نے مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کو وارننگ بھی دی۔ اوما بھارتی کی مانیں توکانگریس کی حکومت چلے گی یا نہیں چلے گی، بی جے پی اس کا لطف نہیں اٹھائے گی، لیکن اتنا ضرور ہے کہ اگرعوام کے مفاد پرظلم ہوا توان کی پارٹی اس کے خلاف لاٹھی لے کرکھڑی ہوجائے گی۔

      اوما بھارتی نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کے نتائج میں کانگریس کو سیٹیں بھلے ہی زیادہ ملی ہوں، لیکن ووٹ ابھی بھی بی جے پی کے پاس زیادہ ہے۔ جمہوریت کی یہ خوبصورت مثال ہے۔ اس سے قبل مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے چھند واڑہ میں اعلان کیا کہ اب سے وزیراعلیٰ اوروزرا نہیں بلکہ افسران سرکاری اسکیموں کا اعلان کریں گے۔ جن اسکیموں کا اعلان کیا جائے گا، وہ وقت پرپورا نہ ہونے کی صورت میں افسران جواب دیں گے۔
      First published: