جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر مملکت انل مادھو دوے کی نرمدا کے کنارے آخری رسم ادا
فائل فوٹو
جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) انل مادھو دوے کی آج مدھیہ پردیش کے ضلع ہوشنگ آباد کے باندرابھان میں نرمدا کے کنارے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسم ادا کردی گئی
باندرابھان (ہوشنگ آباد): جنگلات و ماحولیات کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) انل مادھو دوے کی آج مدھیہ پردیش کے ضلع ہوشنگ آباد کے باندرابھان میں نرمدا کے کنارے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسم ادا کردی گئی ۔ مسٹر دوے کے چھوٹے بھائی نے نرمدا اور توا دریا کے سنگم باندرابھان میں ان کے جسد خاکی کو ’مكھااگنی‘ دی۔دوے کی خواہش کے مطابق ان کی آخری رسم یہاں نرمدا کے کنارے ادا کی گئی۔ وہ اسی مقام پر دریا فیسٹیول (ندی مہوتسو) منعقد کیا کرتے تھے۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر اوما بھارتی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگيہ، پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر نندكمار سنگھ چوہان سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ آخری رسم کی ادائیگی کے بعد مجلس تعزیت منعقد کی گئی۔ قبل ازیں صبح تقریبا سوا چھ بجے مسٹردوے کی آخری یاترا دارالحکومت بھوپال میں واقع ان کی ذاتی رہائش گاہ ’ندی کا گھر‘ سے نکلی۔ ہزاروں لوگوں نے نم آنکھوں سے انہیں الوداع کہا۔ مسٹردوے کے جسد خاکی کو کل شام دہلی سے خصوصی طیارے سے بھوپال لاکر بی جے پی کے ریاستی دفتر میں لوگوں کے درشن کے لئے رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ان کی رہائش گاہ ’ندی کا گھر‘ پر رکھا گیا، جہاں دیر رات تک درشن کے لئے عام لوگوں کا تانتا لگا رہا۔ مسٹردوے کا کل صبح دہلی میں انتقال ہو گیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔