ہوم » نیوز » No Category

اردو قومی یکجہتی کی مضبوط علامت : راجیش رینہ

بھوپال : مائناریٹیزفورم آف انڈیا اور دنکر پریشد کے مشترکہ بینر تلے ودیشہ میں ایک روزہ قومی سمینارکا انعقاد کیا گیا۔ ایک شام محبت کے نام سے منعقدہ اس سمینار میں ملک کےممتازدانشوروں نے شرکت کی

  • ETV
  • Last Updated: Apr 04, 2016 10:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اردو قومی یکجہتی کی مضبوط علامت : راجیش رینہ
بھوپال : مائناریٹیزفورم آف انڈیا اور دنکر پریشد کے مشترکہ بینر تلے ودیشہ میں ایک روزہ قومی سمینارکا انعقاد کیا گیا۔ ایک شام محبت کے نام سے منعقدہ اس سمینار میں ملک کےممتازدانشوروں نے شرکت کی

بھوپال : مائناریٹیزفورم آف انڈیا اور دنکر پریشد کے مشترکہ بینر تلے ودیشہ میں ایک روزہ قومی سمینارکا انعقاد کیا گیا۔ ایک شام محبت کے نام سے منعقدہ اس سمینار میں ملک کےممتازدانشوروں نے شرکت کی اورملک کی سالمیت وبقا کے لئے قوموں کے درمیان باہمی اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ کوان کی صحافتی خدمات کےاعتراف میں شہنشاہ صحافت کے باوقاراعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

خیال رہے کہ مائناریٹیز فورم آف انڈیا اوردنکر پریشد کے مشترکہ بینر تلے مد ھیہ پردیش کے تاریخی شہر ودیشہ میں گزشتہ 22 سالوں سے ہولی کے موقع پر ایک شام محبت کے نام سے ایک قومی سمینار کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ حسب روایت سال رواں بھی سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔سمینار میں دانشوروں نے انسانوں کے درمیان اتحاد، اتفاق، قومی یکجہتی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زوردیا۔ دانشوروں نےکہا کہ موجود وقت میں جب سیاستداں اپنے سیاسی مفاد کے لئے فضا میں زہرگھولنے کا کام کر رہے ہیں، با مقصد صحافیوں اور صحافت کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے ۔ تاکہ ہندستان جیسے وسیع اورعریض ملک میں ہزار وں سال قدیم قوموں کے درمیان قائم آپسی رشتہ کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکے ۔

قومی سمینار میں ای ٹی وی کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔ ای ٹی وی کے گروپ ایڈیٹرراجیش نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو عام کرنے میں اردو زبان و صحافت کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو قومی یکجہتی کی مضبوط علامت ہے ۔ اس زبان کی خوبی یہ ہے کہ اس میں تمام زبانوں کے الفاظ سما جاتے ہیں اور اس خوبصورت و شیریں زبان کو فرقوں میں تقسیم کر کے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔

راجیش رینہ کو اعزاز میں سپاسنامہ، چاندی کا تاج، کرشن اور رادھا کا مجسمہ اور51 ہزار روپئے پیش کئے گئے۔ راجیش رینہ کو یہ اعزاز سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے گرو اودے پرتاپ سنگھ ، ممتاز شاعرمنظر بھوپالی اور مائنارٹیز فورم آف انڈیا کے صدر چودھری منورسلیم کے ہاتھوں پیش کیا گیا ۔

First published: Apr 04, 2016 10:33 PM IST