مشہور شاعر منظر بھوپالی کورونا وائرس سے شفایاب ہو کر گھر لوٹے ، مداحوں کا ادا کیا شکریہ
منظر بھوپالی کورونا کو شکست دے کر اسپتال سے صحت یاب ہوکراپنے گھر آگئے ہیں ۔ منظر بھوپالی کی رپورٹ کورونا پازیٹو آنے کے بعد انہیں تیئس اکتوبر کو بھوپال کے نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 03, 2020 08:51 PM IST

مشہور شاعر منظر بھوپالی کورونا وائرس سے شفایاب ہو کر گھر لوٹے ، مداحوں کا ادا کیا شکریہ
ممتاز عالمی شاعر منظر بھوپالی کورونا کو شکست دے کر اسپتال سے صحت یاب ہوکراپنے گھر آگئے ہیں ۔ منظر بھوپالی کی رپورٹ کورونا پازیٹو آنے کے بعد انہیں تیئس اکتوبر کو بھوپال کے نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا ۔ منطر بھوپالی کی رپورٹ کورونا پازیٹو آنے کے بعد نہ صرف ہندوستان میں ان کے مداحوں کے بیچ بے چینی پیدا ہوگئی تھی ۔ بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کی صحت یابی کے لئے دعائے خاص کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ منظر بھوپالی کو تیئس اکتوبر کو کورونا پازیٹو ہونے کے سبب بھوپال کے نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا ۔ منظر بھوپالی کی پہلی رپورٹ کورونا پازیٹو آنے کے بعد جب دوسری رپورٹ بھی پازیٹو آئی ، تو ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی ۔ مگر منظر بھوپالی خود بھی حوصلہ نہیں ہارے اور اسپتال سے اپنے مداحوں سے حوصلہ رکھنے اور ان کے حق میں دعا کرنے کی اپیل کرتے رہے ۔
اسپتا ل سے گھر آنے کے بعد منظر بھوپالی نے نیوز 18 اردو سے فون پر خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال سے گھر آکر بہت سکون محسوس کر رہا ہوں ۔ مولا کا کرم ہے کہ اس نے میرے مداحوں کی دعاؤں سے مجھے نئی زندگی بخشی ہے ۔ مداحوں سے گزارش ہے کہ ابھی وہ گھر آنے اور ملاقات کرنے کی کوشش نہ کریں ۔
ڈاکٹروں نے ابھی عوامی ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے ۔ بلکہ ابھی محتاط کرنے اور گھر کی کھلی فضا میں رہ کر علاج کو جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس وبائی بیماری سے میرے ملک کے لوگوں کو محفوظ رکھے اور جتنی جلدی ہوسکے اس بیماری کا دنیا سے خاتمہ کرے ۔