رانچی میں حضرت قطب الدین شاہ رسالداربابا درگاہ پر عرس کا آغاز ، سوشل ڈسٹنسنگ کا رکھا جارہا خاص خیال
رانچی میں حضرت قطب الدین شاہ رسالداربابا درگاہ پر عرس کا آغاز ، سوشل ڈسٹنسنگ کا رکھا جارہا خاص خیال
عرس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور رانچی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انتظامیہ کے ذریعہ سیکیورٹی جوانوں جنمیں خاتون پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ، تعینات کئے گئے ہیں ۔
جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے ڈورنڈہ میں واقع حضرت قطب الدین شاہ رسالدار رح کی درگاہ پر پانچ روزہ سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کورونا وبا کے ماحول میں منعقدہ اس 213 ویں عرس میں کورونا کا کافی اثر دیکھا جا رہا ہے ۔ کورونا کو لے کر ریاستی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق منعقدہ اس عرس میں رونق دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے ۔ پانچ روزہ عرس کا اختتام 9 نومبر کو ہوگا ۔ عرس کے پہلے دن روایت کے مطابق درگاہ کمیٹی کے صدر حاجی عبد الروف گدی نے چادر پوشی کی ۔ عبد الروف گدی کے ڈورنڈہ میں واقع گوالہ ٹولی مکان سے عقیدت واحترام کے ساتھ چادر نکالی گئی ۔ روف گدی نے سرپر چادر کی تھال اٹھائے آگے آگے چل رہے تھے ۔
درگاہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد فاروق ، وارڈ کونسلر پپو گدی ، حاجی عبدالمنان ، ظفر خان گولڈی سمیت متعدد عقیدت مند موجود تھے ۔ اس چادر پوشی کے بعد عام لوگوں کو چادر پوشی کی اجازت دے دی گئی ۔ درگاہ کمیٹی کے سکریٹری محمد فاروق کے مطابق 213 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب عرس میں رونق دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے ۔ پانچ روزہ عرس کے دوران قوالی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ، لیکن کورونا کی وجہ کر اس مرتبہ قوالی مقابلوں کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ البتہ 6 نومبر کو انعامی اسلامک کوئیز ، 7 نومبر کو خانقاہی قوالی کا انعقاد ہوگا ۔ 8 اور 9 نومبر کو فاتحہ خوانی ، میلاد شریف، لنگر عام اور تلاوت پنج سورہ کے بعد عرس کا اختتام ہوگا۔
درگاہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد فاروق ، وارڈ کونسلر پپو گدی ، حاجی عبدالمنان ، ظفر خان گولڈی سمیت متعدد عقیدت مند موجود تھے ۔
واضح رہے کہ عرس کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور رانچی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انتظامیہ کے ذریعہ سیکیورٹی جوانوں جنمیں خاتون پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ، تعینات کئے گئے ہیں ۔ وہیں کارپوریشن کے ذریعہ پینے کے پانی اور صاف صفائی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ درگاہ احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔ ان کیمروں کے ذریعہ کنٹرول روم میں بیٹھے لوگوں کے ذریعہ مشتبہ لوگوں کی نقل و حرکت پر نگرانی رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس درگاہ پر بلا لحاظ مذہب و ملت کے عقیدت مند اپنا نظرانہ پیش کرتے ہیں ۔ ان عقیدت مندوں میں گورکھا برادری کی کافی تعداد ہوتی ہے ۔ جھارکھنڈ آرمڈ پولیس اور بہار ملیٹری پولیس کے جوان روایتی طور پر درگاہ احاطہ میں پہنچ کر سلامی دیتے ہیں اور درگاہ پر چادر پوشی کرتے ہیں ۔ عرس کے موقع پر ریاست کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ بیرون ریاست سے عقیدت مند درگاہ کی زیارت کرتے ہیں ، لیکن کورونا کی وجہ کر اس مرتبہ عرس کی رونق کافی پھیکی ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔