دہلی بھوپال روٹ پر وندے بھارت ایکسپریس کو وزیراعظم مودی نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ

Youtube Video

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے دہلی کے لئے وندے بھارت ایکسپریس کو روانہ کیا ہے۔بھوپال رانی کملا پتی اسٹیشن پر منعقدہ خصوصی تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل،سی ایم شیوراج سنگھ کے ساتھ وزیر ریل اشونی ویشنو بھی موجود رہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bhopal, India
  • Share this:
مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو وزیر آعظم نریندر مودی نے ہری جھنڈی دکھا کر بھوپال سے دہلی کے لئے روانہ کیا ہے۔ وزیر اعظم  نریندر مودی نے بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن سے دہلی کے لئے وندے بھارت ایکسپریس کو روانہ کیا ہے۔ بھوپال  رانی کملا پتی اسٹیشن پر منعقدہ خصوصی تقریب میں گورنر منگو بھائی پٹیل،سی ایم شیوراج سنگھ کے ساتھ وزیر ریل  اشونی ویشنو بھی موجود رہے ۔
واضح رہے کہ انڈین ریلوے کے ذریعہ ریلوے کی سہولیات کو بہتر کرنے کی سمت میں وندے بھارت ٹرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ۔اس ضمن میں آج یکم اپریل کو گیارہویں وندے بھارت ایکسپریس کی سوغات مدھیہ پردیش کو حاصل ہوئی ہے۔

یہ خصوصی ٹرین بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن سے صبح پانچ بجکر پچپن منٹ پر دہلی کے لئے روانہ ہوگی اور دوپہر ایک بجکر پینتالیس منٹ پر دہلی پہنچے گی۔اسی طرح واپسی میں یہ ٹرین  دہلی سے دو بجکر پینتالیس پر روانہ ہوگی اور رات  دس بجکر پینتس منٹ پر بھوپال رانی کملا پتی اسٹیشن پہنچے گی۔ دہلی سے بھوپال کے بیچ سات سو آٹھ کلو میٹر کا سفر  یہ ٹرین سات گھنٹے پچاس منٹ میں طے کریگ۔ وندے بھارت ایکسپریس ایک ساٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنا سفر طے کریگی۔ٹرین کے اسٹاپیج میں آگرہ،گوالیار،ویرانگھنا لکشمی بائی  اسٹیشن ہونگے۔وندے بھارت ایکسپریس ہفتے میں چھ روز بھوپال سے دہلی کے بیچ سفر طے کریگی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر آعظم نریندر مودی آج صبح ساڑھے نو بجے دہلی سے بھوپال پہنچے۔ ایر پورٹ سے وزیر آعظم بھوپال کشا بھاؤ ٹھاکر کنونشن ہال گئے ہیں  جہاں انہوں نے کمانڈر کانفرنس میں شرکت کی۔ یہاں وزیر آعظم  چار گھنٹے رکے اس کے بعد وزیر آعظم بھوپال رانی کملا پتی اسٹیشن گئے  اور یہاں سے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھندی دکھا کر دہلی کے لئے روانہ کیا۔

دہلی ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی FedEx کی پرواز پرندے سے ٹکرا گئی، ایمرجنسی نافذ

دہلی میں حج کی قرعہ اندازی میں تکنیکی خرابی، رینڈم ڈجیٹل انتخاب میں23ریاستوں کی فہرست جاری
وزیر آعظم نریندر مودی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب پروگرام طے کیا گیا تو مجھے بتایا گیا کہ  ایک تاریخ کو پروگرام ہے ۔میں نے کہا کہ یکم اپریل کو کیوں رکھاہے۔جب اخبار میں خبر آئے گی کہ مودی جی یکم اپریل کو ہری جھندی ڈکھائیں گے تو ہماری کانگریس کے متر کہیں گے کہ مودی اپریل فل بنائیں گے لیکن ہماری ٹرین تو آج ہی چل پڑی۔مدھیہ پردیش کو اپنی وندے بھارت ایکسپریس ملی ہے اس سے بھوپال اور دہلی کا سفر اور تیز ہو جائے گا۔یہ ٹرین پروفیشنلس کے لئے ہے ،نوجوانوں کے لئے ہے،کاروباریوں کے لئے  نئی نئی سہولیات لے کر آئےگی۔ریلوے کی تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا ہوگا کہ ایک مختصر مدت میں کوئی وزیر آعظم دو بار آیا ہو۔
اس موقعہ پر وزیر آعظم نے کانگریس کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ کانگریس  ایک ہی خاندان کو دیش کا اول شہری مانتی ہے ۔ ہماری یہ ٹرین ہمارے ویزن،ہماری طاقت اور ہمارے اعتماد کی بہترین مثال ہے۔اکیسویں صدی کا ہندستان نئی سوچ،نئی ایپروچ کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔پہلے کی سرکاریں منھ بھرائی میں اتنا مصروف رہتی تھیں کہ ملک کے باشندوں اور ان کی ترجیحات پر انکی نطر ہی نہیں جاتی تھی۔آزادی کے بعد انہیں بنا بنایا نیٹ ورک ملا تھااگر تب کی سرکاریں چاہتی تو بہت تیزی سے ریلوے کو جدید سہولیات سے آراستہ کر سکتی تھیں لیکن سیاسی مفاد کے لئے  ریلوے کی ترقی کی بلی چڑھا دی۔حالات تو یہ تھے کہ دہائیوں تک نارتھ ایسٹ کے صوبوں سے ریلوے کا نیٹ ورک ہی نہیں تھا۔ نو سال سے ہماری کوشش تھی کہ ریلوے کو اول درجے کا نیٹ ورک بنانا ہے۔دوہزار چودہ میں مجھے خدمت کا موقعہ دیا اور آج ملک کے چھ ہزار اسٹیشن وائی فائی کی سہولیات سے مزین ہیں۔نوسو اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا کام پورا ہوچکا ہے۔آج ممبر پارلیمنٹ ٹرین رکوانے کے لئے نہیں وندے بھارت کی مانگ کرتے ہیں۔
پی ایم مودی نے اندور باوڑی حادثہ پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کی۔انہوں نے کہاکہ میں مہادیو جھولے مندر میں جو حادثہ پیش آیا ہے اس پر رنج کا اظہار کرتا ہوں۔جولوگ زخمی ہیں اسپتالوں میں انکا علاج جاری ہے۔انکی صحت یابی کی  کامنا کرتا ہوں۔
پی ایم مودی کے بھوپال دورے پر کانگریس کارکنان نے احتجاج کرنے کی کوشش کی جنہیں پولیس کے ذریعہ گرفتار کر لیاگیا۔ کانگریس لیڈر سنگیتا شرما کو ان کی رہائیش گاہ سے پولیس نے گرفتار کرلیاتھا۔جس پر کانگریس کارکنان نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔
Published by:Sana Naeem
First published: