ہوم » نیوز » No Category

جے این یو تنازع پر اب بی جے پی کے نائب صدر نے دیا متنازعہ بیان

اندور : جے این یو کے تنازع پر بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب اس کڑی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے انچارج ونے سهستربدھے کا بھی نام جڑ گیا ہے۔ انہوں نے جے این یو معاملہ پر متنازع بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کے ٹکڑے کرنے والوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے یا اتحاد کو مضبوط کرنے والوں کے ساتھ۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 17, 2016 06:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جے این یو تنازع پر اب بی جے پی کے نائب صدر نے دیا متنازعہ بیان
اندور : جے این یو کے تنازع پر بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب اس کڑی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے انچارج ونے سهستربدھے کا بھی نام جڑ گیا ہے۔ انہوں نے جے این یو معاملہ پر متنازع بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کے ٹکڑے کرنے والوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے یا اتحاد کو مضبوط کرنے والوں کے ساتھ۔

اندور : جے این یو کے تنازع پر بیان بازیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب اس کڑی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے انچارج ونے سهستربدھے کا بھی نام جڑ گیا ہے۔ انہوں نے جے این یو معاملہ پر متنازع بیان دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کے ٹکڑے کرنے والوں کے ساتھ کھڑا رہنا ہے یا اتحاد کو مضبوط کرنے والوں کے ساتھ۔


سهستربدھے نے میڈیا کانکلیو 2016 کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ونے نے کہا کہ ابھی جو ملک میں ماحول ہے ، اس کے درمیان اب تمام کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں کے ساتھ کھڑے رہنا چاہتے ہیں یا پھر ملک کو مضبوط کرنے والوں کے ساتھ۔


انہوں نے مزید کہا کہ جے این یو میں جو ہوا وہ بدقسمتی کی بات ہے ۔ سہستر بدھے نے کانگریس پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ جب بھی اس طرح کا واقعہ سامنے آتا ہے ، پارٹیاں سیاست کرنے لگتی ہیں اور اس طرح کے معاملات کو ایشو بناتی ہیں ۔ جبکہ ایسے وقت میں مسئلہ کو حل کرنا چاہئے نہ کی سیاسی روٹیاں سینکنی چاہئے۔

First published: Feb 17, 2016 06:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading