ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

اس وجہ سے پھوٹ۔پھوٹ کر رورہی تھی قبائلی لڑکی، وائرل ویڈیو میں لڑکی کی سسکیاں سن کر سونو سود نے کہی جذباتی بات

اداکار سونو سود (Sonu Sood) نے چھتیس گڑھ (Chhattisgarh) کی ایک قبائلی لڑکی (Tribal Girl) کے آنسو پونچھنے کی پہل کی ہے۔

  • Share this:
اس وجہ سے پھوٹ۔پھوٹ کر رورہی تھی قبائلی لڑکی، وائرل ویڈیو میں لڑکی کی سسکیاں سن کر سونو سود نے کہی جذباتی بات
اداکار سونو سود (Sonu Sood) نے چھتیس گڑھ (Chhattisgarh) کی ایک قبائلی لڑکی (Tribal Girl) کے آنسو پونچھنے کی پہل کی ہے۔

کوروناوائرس کو لیکر نافذ ہوئے لاک ڈاؤن  (Lockdown) کے درمیان اور اس کے بعد بھی بالی ووڈ اداکار سونو سود (Sonu Sood) کے لوگوں کی مدد کرنے کے قصے روز ہی سننے میں آرہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے ساتھ۔ساتھ قدرتی آفات سے متاثر لوگوں کی مدد کیلئے بھی سونو سود آگے آرہے ہیں۔ اسی پہر میں اس اداکار نے چھتیس گڑھ (Chhattisgarh) کی ایک قبائلی لڑکی  (Tribal Girl) کے آنسو پونچھنے کی پہل کی ہے۔ ریاست کے بیجاپور ضلع کے چھوٹے سے گاؤں کوملا میں رہنے والی قبائلی طالبہ انجلی کڈیم کی مدد کو سونو سود آگے آئے ہیں۔ گزشتہ 15-16  اگست کی رات انجلی کے گاؤں میں سیلاب کا پانی گھس گیا۔ اہل خانہ اور دیگر گاؤں کے ساتھ دیر رات تقریبا 3:30 بجے انجلی جان بچاکر گاؤں سے پانچ کلو میٹر دور منگاچھل کے دھاکڑپارا میں پناہ لینے کو مجبور ہوئی۔


 


بارش کے سبب آئے سیلاب کی وجہ سے انجلی اپنے والد سومول کڈیم، دادی، بوا اور بھائی کے ساتھ محفوظ مقام پر تو چلی گئی لیکن پانی اترنے کے بعد جب لوٹ کر آئی تو اپنے گھر کا حال دیکھ کر حیران رہ گئی۔ سیلاب سے اس کا گھر منہدم ہوگیا تھا۔ گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا۔ اسی دوران جب انجلی کی نظر اپنی کتابوں پر پڑی تو سیلاب کے پانی میں انہیں ھیگا دیکھ کر اس کے صبر کا باندھ ٹوٹ گیا اور پھوٹ۔پھوٹ کر رونے لگی۔ یہ منظر نیوز 18 کے نمائندے نے دیکھا اور پورے واقعے کو کیمرے میں قید کر لیا۔ نمائندے نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو کسی طرح ری ٹویٹ ہوتے ہوئے سونو سود تک بھی پہنچ گیا۔




سوشل  میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انجلی کی سسکیاں جلد ہی سونو سود تک پہنچ گئیں۔ اس لئے ویڈیو کلپ شیئر ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد نیوز 18  کے نمائندے کے پاس سونو سود کی ٹیم کا فون آیا۔ وہاں سے انجلی کے بارے میں جانکاری انگی۔ اس کے بعد اداکار سونو سود نے اپنے ٹوہٹر ہینڈل سے انجلی کا ویڈیو پوسٹ کرکے اس پڑھائی کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کا یقین دلایا۔

کوملا گاؤ کی رہنے والی انجلی بھیرم گڑھ کے سرکاری اسکول سے 12 ویں پاس کرکے اب (Competitive exam) کی ریاری کر رہی ہے۔ اس کا بھائی نیمیڈ کے سرکاری اسکول میں پڑھتا ہے۔ والد پیشے سے کسان ہیں پانچ ایکڑ کی کھیت میں کسانی کرکے کسی طرح یہ کنبہ اپنا گزارا کرتا ہے۔ سیلاب کے پانی نے کھیت میں کھڑی آدھی سے زیادہ فصل تو تباہ کردی ہے، انجلی کے خواب بھی اس می چور ہوتے نظر آئے۔ مگر صحیح وقت پر ایک سچے مددگار کی پہل سے اب اننجلی کا مستقبل سنورنے کے اشارے مل رہے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Aug 19, 2020 08:25 PM IST