உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سڑک پر ہی بے قابو ہوا شوہر اور بیوی کے ساتھ کر ڈالی گھنونی حرکت، چیختی رہی خاتون لیکن نہیں ہوا اس پر کوئی اثر

    ایک شوہر نے اپنی بیوی پر ناریل کٹر سے حملہ کیا۔ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔

    ایک شوہر نے اپنی بیوی پر ناریل کٹر سے حملہ کیا۔ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔

    ایک شوہر نے اپنی بیوی پر ناریل کٹر سے حملہ کیا۔ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      اجین: مدھیہ پردیش madhya pradesh کے اجین Ujjain  میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی پر ناریل کٹر سے حملہ کیا۔ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔ لوگوں نے غصے میں بے قابو شوہر کو روکنے کی کوشش کی  لیکن وہ نہیں رکا اور اپنے خوفناک کام کو انجام دیتا رہا۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔ پولیس نے اس معاملے میں شوہر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ کچھ دن پہلے نانا کھیڑا  علاقہ کے پرگتی نگر کا بتایا جا رہا ہے۔

      معلومات کے مطابق رچنا ناگونشی جونیئر آرٹسٹ ہیں۔ اس کا شوہر دنیش اس کے کردار پر شک کرتا ہے جبکہ رچنا  چھوٹے موٹے کردار نبھاتی ہیں۔ وہیں دنیش دیواس روڈ پر فوڈ زون میں ایک ٹھیلا لگاتا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی جب رچنا پرگتی نگر میں کہیں جا رہی تھی تو دنیش اور اس کے دوست راہل نے اسے روک لیا۔ بات چیت میں بحث کے دوران دنیش نے اپنی بیوی کو مارنا شروع کر دیا۔ دنیش نے گولا کاٹنے والے  چاقو سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔



      غصے میں بے قابو ہو گیا شوہر

      اس دوران وہاں موجود لوگوں نے دنیش کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ غصے میں بے قابو ہو گیا۔ خاتون ہاتھ اور پاؤں جوڑ کر معافی مانگتی رہی لیکن دنیش مارتا رہا۔ دوسری جانب کسی نامعلوم شخص نے یہ ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ پولیس نے ویڈیو سے ملزموں کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کرلیا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: