ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش کی 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

مدھیہ پردیش کے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 355 امیدواروں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے ، جن میں 12 وزرا بھی شامل ہیں۔ ووٹنگ کے لئے 13 ہزار 115 بیلٹ یونٹ ، 13 ہزار 115 کنٹرول یونٹ اور 14 ہزار 50 وی وی پیٹ ضلعوں میں مہیا کرائی گئی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2020 08:44 AM IST
  • Share this:
مدھیہ پردیش کی 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری
مدھیہ پردیش کی 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے 28 اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک چلے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ 9 ہزار 361 پولنگ اسٹیشنوں سے شروع ہوئی ہے اور کووڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوکر 63 لاکھ 67 ہزار سے زیادہ ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو متعلقہ حلقہ یا ضلعی ہیڈ کوارٹر میں کی جائے گی۔



ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 355 امیدواروں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے ، جن میں 12 وزرا بھی شامل ہیں۔ ووٹنگ کے لئے 13 ہزار 115 بیلٹ یونٹ ، 13 ہزار 115 کنٹرول یونٹ اور 14 ہزار 50 وی وی پیٹ ضلعوں میں مہیا کرائی گئی ہیں۔ ووٹنگ شروع ہونے سے 90 منٹ قبل امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں موک پول بھی ہوا۔ ضمنی انتخاب میں 9 ہزار 361 پولنگ اسٹیشنوں کے لئے برابر تعداد میں پولنگ پارٹیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ نیز 30 فیصد پولنگ پارٹیوں کو ریزور کے طورپر رکھا گیا ہے۔


سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس ، مجسٹریٹ ، موبائل ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ کووڈ ۔19 سے بچاؤ کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ووٹنگ کے بعد ای وی ایم کو اسٹرونگ روم میں لایا جائے گا۔ مرکزی آبزرور کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کے دوران ای وی ایم مشینوں کو سیل کردیا جائے گا۔

اسٹرونگ روم کے حفاظتی انتظامات سی آر پی ایف کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی ، ویڈیوگرافی اسٹرونگ روم کے قریب دستیاب ہوگی۔ کوئی بیرونی شخص وہاں داخل نہیں ہو سکے گا۔ انتخابات میں مجموعی طور پر 3 ہزار 38 اہم پولنگ بوتھس اور 358 کمزور ہیملیٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ریاست میں جورا ، سوماولی ، مورینا ، دیمنی ، امباہ ، مہگاؤں ، گوہد ، گوالیار ، گوالیار ایسٹ ، ڈبرا ، بھانڈیر ، کریرا، پوہڑی ، باموری ، اشوک نگر ، منگاولی ، سرکھی ، ملیہرا ، انوپ پور ، سانچی ، بیاورا ، آگر ، ہاٹ پیپلیا ، ماندھاتا ، نیپا نگر ، بدناور ، سانویر اور سواسراس اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ان میں سے 16 سیٹیں گوالیار چمبل زون کی ہیں۔ کل 28 میں سے 25 سیٹوں پر متعلقہ ایم ایل اے کے استعفے اور متعلقہ ایم ایل اے کی 03 دیگر افراد کی ہلاکت کی وجہ سے ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ان 28 سیٹوں میں سے 27 پر کانگریس کا قبضہ تھا اور واحد آگر سیٹ بی جے پی کے قبضہ میں تھی۔

دو سو تیس ممبران والی ریاستی اسمبلی میں اس وقت 201 ایم ایل اے ہیں۔ ان میں سے 107 بی جے پی سے ، کانگریس سے 87 ، بی ایس پی سے دو ، ایس پی سے ایک اور چار آزاد امیدوار ہیں۔ کل 29 سیٹیں خالی ہیں ، جن میں سے 28 سیٹوں پر الیکشن ہو رہے ہیں۔ دموہ سیٹ حال ہی میں کانگریس کے ممبر اسمبلی راہل سنگھ کے حالیہ ایم ایل اے عہدے سے استعفی دینے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 03, 2020 08:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading