رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے۔ راجدھانی بھوپال میں گرمی کی شدت نے جہاں سابقہ سبھی ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ وہیں پانی کی کمی نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا ہے۔ بھوپال کے وارڈ انیس اور تیئس میں پانی کی سپلائی بند کئے جانے کو لیکر کانگریس کارکنان نے بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عارف مسعود نے نگر نگم کمشنر کے وی ایس چودھری سے ملاقات کرکے جہاں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا وہیں انہوں نے نگر نگم کمشنر پر چند ڈیفالٹر کی بنیاد پر پوری بستی کا پانی سپلائی بند کئے جانے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔ گرمی کی شدت میں پانی سپلائی بند کئے جانے پر عارف مسعود نے مسلم بستیوں میں کرائے کا پانی کا ٹینکر پہنچا کر لوگوں کو پانی مہیا کرایا اور نگرنگم سے سبھی کو پانی یکساں طور پر مہیا کرانے کی اپیل کی۔ عارف مسعود نے پانی کی سپلائی نہیں کئے جانے پر بھوپال میں بڑے احتجاج کا انتباہ دیا ہے۔
بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ پانی انسان کی بنیاد ضرورت ہے اور اس کا بند کئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔میں نے آج سے دیڑھ دو ماہ قبل بھی یہ آبجیکشن کیاتھا کہ کمشنر صاحب ناجائز پانی کے کنکشن کے سبب ڈیوز بتارہےہیں اور جب میٹنگ لیتے ہیں کمشنر صاحب تو وہ زمینی حقیقت کو سمجھنے کو تیار نہیں ہیں ۔میں ان سے بار بار کہہ رہا ہوں کہ آپ کاغذ پر نہ دیکھ کر زمینی حقیقت کو دیکھئے۔آپ اے سی کمرے میں بیٹھ کر افسر شاہی کر رہے ہیں مہربانی کرکے آپ زمین پر چلیئے۔جس ایک گھر کا آپ انیس لاکھ کا بقایا بتا رہے ہیں اس گھر کا پتہ ہمیں بتا دیجئے ۔اسی زون میں انس نمبر وارڈ میں ایک کنکشن جس پر یہ لوگ انیس لاکھ کا بقایا بتا رہےہیں ۔میں نے اسمبلی میں سوال لگایا کہ آپ نے عام انسانوں کی پانی سپلائی بند کی تو انہوں نے اسمبلی میں جھوٹا جواب دیا۔انہوں نے جواب دیا کہ عام انسانوں کی پانی سپلائی بند نہیں ہوئی ہے ۔آپ کے سامنے سب ہے ،آپ بھی اس کے گواہ رہوگے اور سوشل میڈیا بھی گواہ رہے گی کہ آج ہم اور یہاں کی جو ان سے ملنے آئی ہے اس کی حقیقت کیا ہے ۔اگر پانی کی سپلائی کو فوری طور پر یقینی نہیں بنایا گیا تو اس کو لیکر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔میں نے پرائیوٹ ٹینکر کو پانی سپلائی کرنے کو کہا ہے ۔
وہیں بھوپال نگر نگم کمشنر کے وی ایس چودھری کا کہنا ہے کہ پانی کی سپلائی جاری ہے ،کسی کی پانی سپلائی بند نہیں کی گئی ہے ۔ کچھ لوگ جو نگر نگم میں ڈیفالٹر پیں اور پانی کا بل جمع نہیں کر رہے ہیں ان کا پانی سپلائی بند کیاگیا ہے۔
مقامی باشندہ محمد خالد کہتے ہیں کہ پانی کی سپلائی بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ پرائیویٹ ٹینکروں کے ذریعہ کی گئی ہے ۔شیوراج سنگھ ہمارے وزیر اعلی کہتے ہیں کہ پانی فری ہے ۔ہم کمشنر صاحب کو بل دے رہے ہیں اس کے بعد بھی پانی سپلائی نہیں کیا جا رہا ہے ۔گرمی کے موسم میں آپ بتائے کہ بچے کیسے رہ سکتے ہیں ۔ماما شیوراج سنگھ کو دیکھنا چاہیئے ،عارف بھائی کی مہربانی ہے کہ انہوں نے ٹینکر بھیجا ہے تب جا کر یہاں کے لوگوں کو پانی ملا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:
روزے دار سحری میں پئیں یہ 5 ہائی High Calorie Shakes، دن میں کم لگے گی بھوک۔پیاس سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔