ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ویبینار کا انعقاد

شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پرنسپل محترمہ ڈاکٹر ندرتن نشا نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول پوری دنیا کیلئے رحمتِ عالم بن کر آئے ۔ جب ہم ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلیں گے، تو زندگی کے کسی بھی موڑ پر ہمیں شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔

  • Share this:
جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ویبینار کا انعقاد
جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ویبینار کا انعقاد

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ واقع سنت کولمبا کالج کے شعبہ اردو کی جانب سے جشن عیدمیلاد النبی کے موقع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا ، جس کا موضوع (رسول اللہ ﷺ کا پیغام انسانیت کے نام) تھا۔ اس ویبنار کی صدارت کرتے ہوئے شعبہ اردو کے صدر ڈاکٹر جمال احمد نے کہا کہ عید میلاد النبی پوری دنیا میں یوم انسانیت کے طور پر پچھلے 14 سو سالوں سے منایا جاتا رہا ہے اور رہتی دنیا تک منایا جاتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول نے مساوات ، بھائی چارہ ، اخووت ، تعاون ، اطمینان اور معافی ، قربانی کا جو پیغام دیا ، اسے آج عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ انسانیت باقی رہے ۔ آج ملک و دنیا میں انسانی زندگی میں جو کچھ بھی دشواریاں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بھول گئے ہیں ۔ ان دشواریوں کو دور کرنے کیلئے ہمیں قرآن و حدیث کی روشنی میں چلنے کی کوشش کر نی چاہئے ۔


شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پرنسپل محترمہ ڈاکٹر ندرتن نشا نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول پوری دنیا کیلئے رحمتِ عالم بن کر آئے ۔ جب ہم ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلیں گے، تو زندگی کے کسی بھی موڑ پر ہمیں شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ ویبینار کی شروعات تلاوت کلام پاک سے طالب علم محمد دلشاد نے کیا ، جبکہ مولانا حماد اشرف کے ذریعہ دیش و دنیا سے کورونا وبا کے خاتمے کیلئے اور اپنے ملک کی ترقی و بھائی چارہ اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔


اس ویبینار کو خطاب کرنے والوں میں محمد سہیل قریشی ، انصاری ناز ، مولانا انوار الہدیٰ ، محمد عمر الرحمان ، طہرہ فاطمہ ، نازیہ خاتون ، رخصار پروین وغیرہ شامل تھے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر پورے جھارکھنڈ میں جلوس محمدی نہیں نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ۔ رانچی سمیت پورے جھارکھنڈ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سوشل ڈسٹنسنگ کے تحت منایا گیا ۔


اس موقع پر خانقاہوں اور مساجد میں چھوٹے چھوٹے دعائیہ مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔ ساتھ ہی لوگوں نے فاتحہ خوانی ، قرآن خوانی اور لنگر خوانی کا بھی اہتمام کیا ۔ وہیں کئی نوجوانوں نے غریبوں اور فقیروں کے درمیان کھانے کا پیکٹ ، میٹھائی اور کمبل تقسیم کئے اور انسانیت کے پیغام کو عام کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 30, 2020 11:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading