ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

اندور: لاک ڈاون کے درمیان بینڈ باجا کے بغیر دلہن کو لانے نکل پڑا دولہا

اندور کے آشیش کی شادی آشٹہ میں اس وقت طے ہوئی تھی جب کورونا وائرس نے ملک میں دستک نہیں دی تھی

  • Share this:
اندور: لاک ڈاون کے درمیان بینڈ باجا کے بغیر دلہن کو لانے نکل پڑا دولہا
اندور: لاک ڈاون کے درمیان بینڈ باجا کے بغیر دلہن کو لانے نکل پڑا دولہا

اندور۔ کورونا لاک ڈاؤن سے زندگی ٹھہر سی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کا اثرکسی ایک شعبہ پر نہیں بلکہ اس نے زندگی کے تمام شعبہ حیات کو متاثر کیا ہے۔ ساتھ رہنے ،ملنے ملانے کی باتیں کسی خواب سی ہو کر رہ گئی ہیں۔ ایسے میں شادی بیاہ کی تقریبات ،بینڈ باجے کا تصور ہی ختم ہوگیا ہے۔ اندور کے آشیش کی شادی آشٹہ میں اس وقت طے ہوئی تھی جب کورونا وائرس نے ملک میں دستک نہیں دی تھی۔ اس وقت دلہا دلہن کے گھر والوں کے بیچ بارات کو لانے اور ان کی خاطر داری کی بھی باتیں طے ہوئیں تھی۔ مگر جب لاک ڈاؤن شروع ہوا اور اس کی مدت میں اضافہ ہوتا گیا تو دولہا اور دلہن دونوں کے گھروالوں کو شادی کو لیکر تشویش ہوئی۔


دولہے کے گھر والوں نے کورونا لاک ڈاؤن میں تاریخ کو آگے بڑھانے اور اگلے مہورت پر شادی کرنے کی جب بات کہی تو دولہن کو یہ پسند نہیں آیا۔ آخر محبت کی شادی میں لاک ڈاؤن کی دیوار کیسے رکاوٹ بن سکتی ہے۔ دولہے نے بھی مقررہ تاریخ کو ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔لاک ڈاؤن میں بارات اور بینڈ باجے کا انتظام تو ہو نہیں سکتا۔ دولہا آشیش نے اپنے بھائی اور ایک دوست کے ساتھ ہی دولہن کو لانے کا فیصلہ کیا۔ دولہا دو دو باراتیوں کے ساتھ سج دھج کر ایکٹوا پر سوار ہوا اور دولہن کو لانے کے لئے نکل پڑا۔


اندور کے رسول پر چوراہے کے چیکنگ پوائنٹ پر پولیس نے اسے روکا تو اس کی حیرت کی بھی انتہا نہیں رہی۔


اندور کے رسول پر چوراہے کے چیکنگ پوائنٹ پر پولیس نے اسے روکا تو اس کی حیرت کی بھی انتہا نہیں رہی۔ ایک دس کلو میٹر دور دولہن کو لانے جا رہے دولہا اور اس کے دو باراتیوں کو ایس آئی لیلا سولنکی کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے پہلے شادی کی مبارکباد دی۔ پھر انہیں راستے کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے سامان سفر اور کھانا بھی مہیا کرایا۔
First published: May 11, 2020 02:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading