ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش حکومت نے ویکسین کی فراہمی کے لئے گلوبل ٹینڈر کا کیا فیصلہ

مدھیہ پردیش میں کورونا کو مات دینے اورویکسین کی قلت کو دور کرنے کے لئے شیوراج سنگھ حکومت نے گلوبل ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش حکومت نے ویکسین کی فراہمی کے لئے گلوبل ٹینڈر کا کیا فیصلہ
مدھیہ پردیش میں کورونا کو مات دینے اورویکسین کی قلت کو دور کرنے کے لئے شیوراج سنگھ حکومت نے گلوبل ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کو مات دینے اورویکسین کی قلت کو دور کرنے کے لئے شیوراج سنگھ حکومت نے گلوبل ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ گلوبل ٹینڈر کو لیکر وزیروں کی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ وہیں کانگریس نے اسے حکومت کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے میٹنگ پر میٹنگ اور کمیٹی پر کمیٹی کی تشکیل سے باہر نکل کر عوام کی صحت کے لئے عملی اقدام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاست میں ویکسینش کی کمی کے چلتے مدھیہ پردیش کورونا ویکسینشن کے معاملے میں دیگر ریاستوں سے نہ صرفث پیچھے ہے بلکہ ریاست کے بعض مقامات پر کورونا ٹیکہ کاری ٹیم کو گمراہی کے سبب عوام کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ اٹھارہ سال سے اوپر کے لوگوں کے لئے کورونا ویکسین کے آن لائن سلاٹ بک کرنے کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے آج سے ریاست میں آن لائن اپوائنمنٹ لینے کی لازمیت کو ختم کرتے ہوئے راست طور پر کورونا ٹیکہ کاری سینٹر جاکر رجسٹریشن کروانے اور ٹیکہ لگوانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کہتے ہیں کہ ریاستی حکومت کی کوشش اور عوام کے تعاون سے مدھیہ پردیش میں کورونا ریکوری ریٹ بڑھ کر تیرانوے فیصد ہوگیا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے ذریعہ ریاست میں ان لاک کرنے اور ویکسین کے گلوبل ٹینڈر کو لیکر وزیروں کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ وزیروں کی کمیٹی کے ذریعہ ویکسین کا گلوبل ٹینڈر کیا جائے گا تاکہ ریاست میں ویکسینیشن کی مہم کو اور فعال بنایا جاسکے ۔حکومت ریاست کے باشندوں کو تمام طرح کی طبی سہولیات مہیا کرانے کے اپنے عہدکی پابند ہے۔


وہیں مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر پی سی شرما کہتے ہیں کہ یہ حکومت بس میٹنگ پر میٹنگ اور کمیٹی پر کمیٹی تشکیل دینے میں مصروف ہے ۔ میں پوچھنا چاہتاہوں کہ کام کب ہوگا ۔ کام تو کیجئے اب تک بہت کمیٹیاں بنائی جائی جا چکی ہے اور بہت میٹنگیں ہو چکی ہیں ۔ حکومت کے پاس ویکسین ہے نہیں ،لوگ ویکسین کے ئئے در در بھکٹ رہے ہیں ۔ پہلے لوگ ریمڈیسور انجیکشن کے لئے در در بھٹک رہے تھے اب بلیک فنگس کے ضروری انجیکشن کے لئے بھٹک رہے ہیں ۔ یہ حکومت ہر محاذ پر عوام کو طبی سہولیات مہیا کرانے میں ناکام ہے ۔ بس اخبارات میں اشتہارات کے ذریعہ جھوٹی خبروں سے سرخیوں بٹوری جاری رہی ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 26, 2021 07:51 PM IST