ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

دگ وجے سنگھ کا پاریکر پر تیکھا حملہ ، کہا : پاکستان اس وقت جہنم نہیں تھا، جب مودی وہاں گئے تھے؟

کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے 'پاکستان کے جہنم ہونے سے متعلق بیان کے لئے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی شدید تنقید کی

  • Agencies
  • Last Updated: Aug 28, 2016 12:04 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دگ وجے سنگھ کا پاریکر پر تیکھا حملہ ، کہا : پاکستان اس وقت جہنم نہیں تھا، جب مودی وہاں گئے تھے؟
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ: فائل فوٹو۔

بھوپال : کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے 'پاکستان کے جہنم ہونے سے متعلق بیان کے لئے وزیر دفاع منوہر پاریکر کی شدید تنقید کی اور سوال کیا کہ پاریکر نے اس وقت اعتراض کیوں نہیں کیا تھا ، جب وزیر اعظم نریندر مودی اور سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی نے پڑوسی ملک کا سفر کیا تھا۔

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جب پاکستان گئے تھے، تب وزیر دفاع منوہر پاریکر کو پاکستان کا موازنہ جہنم سے کرنا چاہیے تھا۔ دگ وجے نے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی جب پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ایک لواحقین کی شادی میں شریک ہونے کے لئے نام نہاد جہنم جیسے پاکستان گئے تھے، تب ان کو (پاریکر ) کوئی اعتراض نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'پاریکر نے پاکستان کو جہنم قرار دیتے ہوئے ایک مشہور بیان دیا، لیکن جب نواز شریف کے کنبہ کی ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے وزیر اعظم وہاں گئے تو اس وقت ان کو کوئی اعتراض نہیں تھا۔

سنگھ نے کہا کہ انہیں اس وقت بھی کوئی اعتراض نہیں ہوا تھا ، جب لال کرشن اڈوانی نے جناح کو سیکولر لیڈر قرار دیا تھا اور ان کی مزار پر گئے تھے ۔ انہیں اس وقت بھی کوئی اعتراض نہیں ہوا تھا ،جب اٹل بہاری واجپئی بس سے لاہور گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ سینئر لیڈر پاکستان گئے ، تو اس وقت پاریکر نے اپنی پارٹی کے اندر اسے کیوں نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پاکستان کا موازنہ جہنم سے کرنے کے پاریکر کے بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی نے مزید کہا کہ پاکستان کے سلسلے میں پاریکر کے بیان اور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بارے میں ان کے تبصرہ سے بی جے پی اور آر ایس ایس لیڈروں کی 'عدم برداشت عکاسی ہوتی ہے۔
First published: Aug 28, 2016 12:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading