رائے پور۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بڑے لیڈر اندریش کمار نے نکسلیوں اور عیسائی برادری پر بیان دے کر تنازعہ کو ہوا دینے کا کام کیا ہے۔ اندریش کمار نے الزام لگایا اور کہا کہ چرچ اور عیسائی برادری ملک میں نکسل واد کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمار نے اتوار کو حیرانی ظاہر کی اور سوال پوچھا کہ آخر کیوں نکسلیوں نے چھتیس گڑھ میں کبھی اقلیتی برادری کو 'نشانہ نہیں' بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی تشدد سے نہیں بلکہ امن اور باہمی بھائی چارے سے ہی حاصل ہو سکتی ہے۔ میں نے اسے ذہن میں رکھتے ہوئے کچھ سوال اٹھائے ہیں۔
اندریش کمار فورم فار اویئرنیس آف نیشنل سیکورٹی کے ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لئے رائے پور پہنچے ہوئے تھے۔ پروگرام سے الگ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'چھتیس گڑھ بڑے پیمانہ پر نکسل واد کا شکار ہے لیکن یہاں نکسلیوں نے کبھی چرچ یا پادری کو نشانہ نہیں بنایا کیونکہ وہ ان کی مدد کرتے ہیں یا پھر اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے؟
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔