ہوم » نیوز » No Category

وجے ورگیہ کا متنازع بیان ، پاکستان زندہ باد کہنے والوں کی زبان کیوں نہ کاٹ دی جائے؟

بھوپال : بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے جے این یو میں ہند مخالف نعرہ بازی کے معاملہ میں کودتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Feb 13, 2016 12:12 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وجے ورگیہ کا متنازع بیان ، پاکستان زندہ باد کہنے والوں کی زبان کیوں نہ کاٹ دی جائے؟
بھوپال : بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے جے این یو میں ہند مخالف نعرہ بازی کے معاملہ میں کودتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔

بھوپال : بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے جے این یو میں ہند مخالف نعرہ بازی کے معاملہ میں کودتے ہوئے متنازع بیان دیا ہے۔


وجے ورگیہ نے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے لئے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان میں رہ کر پاکستان کا نعرہ لگانے والے غداروں کی زبان کیوں نہیں کاٹ دی جاتی؟


انہوں نے لکھا کہ جمعہ کو وہ الہ آباد میں تھے۔ اس دوران سابق فوجی نے مجھ سے ایک ایسا سوال کیا، جو آج ہر محب وطن کو ستا رہا ہے۔ وجے ورگیہ نے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ سوال تھا کہ 'ہم فوجی سرحد پر جان کی بازی کیا اسی لئے لگاتے ہیں کہ ملک کے اندر لوگ پاکستان کے نعرے لگائیں اور کوئی کچھ نہ کہے؟


پھر وجے ورگیہ نے لکھا کہ ہندوستان میں رہ کر پاکستان کا نعرہ لگانے والے غداروں کی زبان کیوں نہیں کاٹ دی جاتی؟

First published: Feb 13, 2016 12:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading