உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jharkhand: بیوی نے شوہر کومعشوقہ کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑا اور پھر...

    Ranchi News:  سشمتا اور وکاس کی شادی کو دس سال ہوگئے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

    Ranchi News: سشمتا اور وکاس کی شادی کو دس سال ہوگئے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

    Ranchi News: سشمتا اور وکاس کی شادی کو دس سال ہوگئے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

    • Share this:
      رانچی : جیپ کے ایک جوان کو اس کی بیوی نے رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ، لیکن چوری پکڑی جانے کے بعد جوان سینہ زوری پر اتر آیا اور اپنی ہی بیوی کی جم کر پٹائی کردی ۔ شوہر وکاس تھاپا اور معشوقہ نے مل کر بیوی سشمتا کی پٹائی کی ۔ بیوی اب پولیس تھانہ پہنچ کر انصاف کی فریا کررہی ہے ۔ ناجائز تعلقات کی وجہ سے جیپ کے سپاہی وکاس تھاپا نے اپنی ہی بیوی سشمتا کی معشوقہ کے ساتھ مل کر جم کر پٹائی کردی ۔ متاثرہ بری طرح زخمی ہوگئی ۔ اس مار پیٹ کا ویڈیو بھی وہاں موجود کچھ خواتین نے بنالیا ۔

      دراصل خاتون کی شادی دس سال پہلے جیپ میں کام کررہے سپاہی کے ساتھ ہوئی تھی ۔ متاثرہ بیوی کا الزام ہے کہ شادی کے بعد سے ہی سپاہی کے کسی نہ کسی خاتون یا لڑکی کے ساتھ تعلقات رہے ہیں ، جس کی وجہ سے آئے دن گھر میں تنازع ہوتا تھا ۔ متاثرہ سشمتا نے بتایا کہ حال کے دنوں میں وکاس کا تعلق جیپ میں ہی کارم کررہی ایک لڑکی سے ہوا ، جس کے بعد سے ہی وہ اکثر اس کے گھر آنے جانے لگا ۔

      اس کی جانکاری ملنے کے بعد سشمتا کچھ خواتین کے ساتھ لڑکی کے گھر پہنچی ۔ وہاں پر اپنے شوہر کو قابل اعتراض حالت میں پایا تو دونوں کا ویڈیو بنانے لگی ۔ شوہر کی رنگ رلیاں سب کے سامنے آگئیں ۔ غصہ میں آکر شوہر وکاس نے اس کی بری طرح سے پٹائی کردی ۔ وکاس کی معشوقہ بھی سشمتا پر ٹوٹ پڑی اور دونوں نے جم کر سشمتا کی پٹائی کردی ۔ مار پیٹ میں سشمتا کو کافی چوٹیں آئی ہیں ۔ سشمتا ناری سینا کے ساتھ مل کر دورنڈا تھانہ پہنچی اور معاملہ درج کرایا ۔

      سشمتا نے ثبوت کے طور پر شوہر کے ذریعہ پٹائی کا ویڈیو فوٹیج بھی مہیا کرایا ہے ۔ سشمتا اور اس کے ساتھ آئی خواتین کو اب پولیس پر بھروسہ ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا ۔ اس پورے معاملہ کو لے کر محکمہ کو بھی واقف کرانے کو لے کر خواتین نے جیپ کمانڈنٹ سے بھی رابطہ کیا اور اس بابت بتایا ۔ سشمتا اور وکاس کی شادی کو دس سال ہوگئے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: