پارلیمنٹ اجلاس سےعین پہلے مشکل میں بی جے پی، شانتا کمار نے پھوڑا لیٹربم

نئی دہلی۔ مانسون اجلاس کے پہلے دن ہی بی جے پی کے لئے مشکل کھڑی ہوتی نظر آرہی ہے۔

Jul 21, 2015 12:07 PM IST | Updated on: Jul 21, 2015 12:11 PM IST
پارلیمنٹ اجلاس سےعین پہلے مشکل میں بی جے پی، شانتا کمار نے پھوڑا لیٹربم

نئی دہلی۔ مانسون اجلاس کے پہلے دن ہی بی جے پی کے لئے مشکل کھڑی ہوتی نظر آرہی ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما اور ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی شانتا کمار نے حالیہ واقعات پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی کے صدر امت شاہ کو خط لکھا ہے۔

خط میں وياپم گھوٹالے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ شانتا کمار نے لکھا ہے کہ راجستھان سے لے کر مہاراشٹر تک پارٹی پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور گھوٹالے کی خبروں نے ہر ایک کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ شانتا کمار نے امت شاہ سے ایسے گھوٹالوں پر نظر رکھنے کے لئے ایک ضابطہ کمیٹی بنانے کو کہا ہے۔

شانتا کمار نے امت شاہ کو لکھے خط میں کہا کہ گھوٹالوں کے پیش نظر سر شرم سے جھک گیا ہے۔ بڑی شان کے ساتھ مرکز میں ہماری حکومت بنی، ایک سال کامیابیوں کا سال رہا، پہلا سال مکمل ہونے کے بعد ہم اپنی شاندار کامیابیوں کا جشن منا ہی رہے تھے کہ اچانک ایک گرہن لگ گیا۔

خط میں آگے لکھا ہے کہ راجستھان سے لے کر مہاراشٹر تک انگلیاں اٹھنے لگیں۔ مدھیہ پردیش کے وياپم گھوٹالے کی خبروں نے ہم سب کا سر شرم سے نیچا کر دیا ہے، پارٹی کا کارکن تو سر جھکا کر چل رہا ہے۔

Loading...

Loading...