ویاپم معاملہ: سی بی آئی نے مزید تین ایف آئی آر درج کرائے

سپریم کورٹ کی ہدات پر مدھیہ پردیش پروفیشنل ایگزامنیشن بورڈ (ویاپم) بھرتی گھپلہ کی انکوائری کررہی سی بی آئی نے تین اور ایف آئی آر درج کرائے ہیں۔

Aug 10, 2015 09:48 PM IST | Updated on: Aug 10, 2015 09:48 PM IST
ویاپم معاملہ: سی بی آئی نے مزید تین ایف آئی آر درج کرائے

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ کی ہدات پر مدھیہ پردیش پروفیشنل ایگزامنیشن بورڈ (ویاپم) بھرتی گھپلہ کی انکوائری کررہی سی بی آئی نے تین اور ایف آئی آر درج کرائے ہیں۔

سی بی آئی کے ترجمان نے آج یہاں بتایاکہ پہلا معاملہ پری میڈیکل ٹسٹ 2004 میں دوسرے کی جگہ امتحان دینے کے معاملے میں درج کیا گیا ہے۔ دوسرا معاملہ پی ایم ٹی 2005 میں بھی فرضی طریقے سے امتحان دینے سے ہے۔ جب کہ تیسرا معاملہ سپاہی بھرتی امتحان 2012 میں فرضی طریقے سے امتحان دینے کے الزام میں بھوپال کے ایس ٹی ایف تھانہ میں اس سال سات مئی کو درج ایف آئی آر کی بنیاد پردرج کرایا گیا ہے۔

Loading...

Loading...