ویاپم گھپلہ: سی بی آئی نے مزید تین ہفتے کا وقت مانگا

مرکزی تفتیشی بیورو ،سی بی آئی نے مدھیہ پردیش کاروباری امتحان بورڈ ،وياپم بھرتی گھپلے کے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے سپریم کورٹ سے مزید تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

Aug 24, 2015 01:31 PM IST | Updated on: Aug 24, 2015 01:31 PM IST
ویاپم گھپلہ: سی بی آئی نے مزید تین ہفتے کا وقت مانگا

نئی دہلی۔ مرکزی تفتیشی بیورو ،سی بی آئی نے مدھیہ پردیش کاروباری امتحان بورڈ ،وياپم بھرتی گھپلے کے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے سپریم کورٹ سے مزید تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

سی بی آئی کی جانب سے چیف جسٹس ایچ ایل دتوکی بینچ کے سامنے آج سر بہ مہر لفافے میں ایک حلف نامہ داخل کیا گیا ساتھ ہی تفتیشی ایجنسی نے وياپم کے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لئے تین ہفتے کا اور وقت مانگا ہے۔ سی بی آئی نے اس کے علاوہ ان معاملات کی سماعت کے لئے خصوصی وکیل مقرر کرنے کے واسطے بھی تین ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

Loading...

جانچ ایجنسی نے اس درمیان بینچ سے درخواست کی کہ خاص وکیل طے کئے جانے تک عدالت عظمی مدھیہ پردیش کی حکومت کے وکلاء کو برقراررکھے تاکہ ان معاملات کی باقاعدہ سماعت متاثر نہ ہو۔

Loading...