ویاپم گھوٹالہ: کانپور میڈیکل کالج کے آٹھ طلبہ لاپتہ

ویاپم گھوٹالہ معاملہ میں گرفتار کانپور میڈیکل کالج کے آٹھ طلبہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔

Jul 08, 2015 11:11 AM IST | Updated on: Jul 08, 2015 11:14 AM IST
ویاپم گھوٹالہ: کانپور میڈیکل کالج کے آٹھ طلبہ لاپتہ

ویاپم گھوٹالہ معاملہ میں گرفتار کانپور میڈیکل کالج کے آٹھ طلبہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ویاپم گھوٹالہ میں کانپور کے ۲۹ طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ۲۹ میں سے ۲۱ طلبہ نے جیل یا حراست سے واپسی کے بعد کالج میں اپنی موجودگی درج کرا دی تھی، لیکن آٹھ طلبہ کے بارے میں کالج انتظامیہ کو کوئی جانکاری نہیں ہے۔

ویاپم گھوٹالہ کا گڑھ سمجھے جانے والے کانپور میڈیکل کالج کی طلبہ انچارج ڈاکٹر سیما نگم کے مطابق، جیل سے رہا ہو چکے طلبہ کی جانکاری کے لئے ایس آئی ٹی اور ایس ٹی ایف کو خط لکھا گیا تھا۔ وہاں سے اب تک کالج انتظامیہ کو کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ جانچ ایجنسیوں سے اطلاعات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ پتہ چل سکے کہ کالج کے طلبہ کا اسٹیٹس کیا ہے۔

Loading...

ویاپم گھوٹالہ اور کانپور میڈیکل کالج

ویاپم گھوٹالہ کی وجہ سے بدنام ہوئے کانپور میڈیکل کالج کے کل ۳۵ طلبہ کو ملزم بنایا گیا تھا۔ اس معاملہ میں اب تک ۲۹ طلبہ کو گرفتار کیا گیا تھا یا پھر پوچھ تاچھ کے لئے انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔ کالج انتظامیہ نے جب ان طلبہ سے جڑے ریکارڈوں کو کھنگالا تو انکشاف ہوا کہ ان میں سے ۸ طلبہ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

جانچ ایجنسی نے نہیں دیا جواب

طلبہ انچارج ڈاکٹر سیما نگم کے مطابق، ایس ٹی ایف اور ایس آئی ٹی نے جیل سے رہا کئے گئے طلبہ کو جانکاری نہیں دی۔ چنانچہ جانچ ایجنسیوں سے دوبارہ رابطہ قائم کیا جا رہا ہے۔ طلبہ انچارج کی بات پر یقین کریں تو کالج انتظامیہ نے لاپتہ طلبہ کا سراغ لگانے میں اپنی کوشش شروع کردی ہے۔

Loading...