ہلاک شدگان کے ورثا کو دو دولاکھ اور شدید زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپئے دینے کا اعلان

جھابوا۔ گجرات کی سرحد سے متصل مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کے پیٹلاود میں آج صبح ایک مکان میں ہوئے زبردست دھماکے میں ہلاک شدگان اور شدید زخمیوں کے لئے ریاستی حکومت نے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

Sep 12, 2015 11:16 AM IST | Updated on: Sep 12, 2015 11:26 AM IST
ہلاک شدگان کے ورثا کو دو دولاکھ اور شدید زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپئے دینے کا اعلان

جھابوا۔  گجرات کی سرحد سے متصل مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کے پیٹلاود میں آج صبح ایک مکان میں ہوئے زبردست دھماکے میں ہلاک شدگان اور شدید زخمیوں کے لئے ریاستی حکومت نے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ اس دھماکے میں  تقریبا بیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے  اس واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے  مرنے والوں کے ورثا کو دو دو لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امدادی کام پر زیادہ زور دینے کے ساتھ ہی زخمیوں کے بہتر علاج کرانے کی ہدایات دی ہیں۔

Loading...

دوسری طرف ،پولیس ذرائع نے کہا کہ گنجان آبادی والے اس مکان کے مالک کے بارے میں پتہ لگایا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے متعلقہ مکان، ریسٹورینٹ اور اس سے متصل کچھ مزیدمکان کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ مکان کے ملبے میں بھی کچھ لوگ دب گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ ایک سے زائد بار ہوا۔ اطلاع ملتے ہی شہری اور پولیس امدادی کام میں لگ گئے۔

دریں اثنا، بھوپال میں وزیر داخلہ بابو لال گور نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور رپورٹ کی بنیاد پر مجرموں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔ فی الحال پولیس اور انتظامیہ کی ترجیح امدادی کام ہے۔

 

Loading...