راجدھانی ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، رتلام ریلوے اسٹیشن پر آدھی رات کوافراتفری

رتلام : نئی دہلی سے ممبئی آ رہی راجدھانی ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی دھمکی سے رتلام اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی ۔ اطلاع کے بعد اپ اور ڈاؤن دونوں ٹرینوں کو رتلام ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ تاہم جانچ کے بعد ٹرینوں میں کچھ بھی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی ۔

Jan 07, 2016 08:22 AM IST | Updated on: Jan 07, 2016 08:23 AM IST
راجدھانی ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی دھمکی ، رتلام ریلوے اسٹیشن پر آدھی رات کوافراتفری

رتلام : نئی دہلی سے ممبئی آ رہی راجدھانی ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی دھمکی سے رتلام اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی ۔ اطلاع کے بعد اپ اور ڈاؤن دونوں ٹرینوں کو رتلام ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ تاہم جانچ کے بعد ٹرینوں میں کچھ بھی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی ۔

بتایا جا رہا ہے کہ ریلوے کے کسی افسر کو راجدھانی ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی۔ اس کے بعد احتیاطا دہلی سے ممبئی اور ممبئی سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس ٹرینوں کو آدھی رات کے بعد رتلام ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ڈاگ اسكواڈ کی مدد سے تقریبا آدھے گھنٹے تک دونوں ٹرینوں کی پوری جانچ کی گئی۔ اسنیفر ڈاگ کے علاوہ سرچ لائٹ سے ایک ایک بوگی میں چپے چپے کی چھان بین کی گئی۔ سرچ آپریشن میں اسٹیشن روڈ، صنعتی علاقہ تھانہ پولیس کے علاوہ آر پی ایف کے جوان بھی شامل تھے۔

تلاشی کے بعد ٹرین میں کچھ بھی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔ دونوں ہی ٹرینوں کو مقررہ وقت سے کچھ تاخیر سے رتلام سے دہلی اور ممبئی کے لئے روانہ کردیا گیا۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد ملک بھر میں ریلوے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے میں بھی کچھ جگہوں پر بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر ٹرینوں کو روک کر تلاشی لی گئی تھی۔

Loading...