انوکھی پہل: بھوکے لوگوں کے لئے روٹی بینک کی شروعات

ہزاری باغ : جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں خالد اور تاپس کی جوڑی نے ایک بار پھر ایسے کام کی شروعات کی ہے، جس کی طرف نظریں قدرسے اٹھتی ہیں۔ اس جوڑی نے ہفتہ کو روٹی بینک کی شروعات کی۔

Sep 13, 2015 12:34 AM IST | Updated on: Sep 13, 2015 12:34 AM IST
انوکھی پہل: بھوکے لوگوں کے لئے روٹی بینک کی شروعات

ہزاری باغ : جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں خالد اور تاپس کی جوڑی نے ایک بار پھر ایسے کام کی شروعات کی ہے، جس کی طرف نظریں قدرسے اٹھتی ہیں۔ اس جوڑی نے ہفتہ کو روٹی بینک کی شروعات کی۔ یہ بینک اسکول کے بچوں سے روٹی جمع کرے گا اور ان روٹیوں کو بھوکے غریب لوگوں میں تقسیم کیا جائے گا ۔ اس کا افتتاح ہزاری باغ سی ایس ڈاکٹر دھرم ویر نے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس ڈاکٹر بی پی سنہا، ڈاکٹر سی پی چودھری، ڈاکٹر کے پی سنگھ اور صدر اسپتال کے ملازمین بھی موجود تھے، جنہوں نے روٹیاں عطیہ کیں ۔

قابل ذکر ہے کہ خالد اور تاپس کی اس جوڑی نے اس سے پہلے ایک مردہ بہبود کمیٹی قائم کی تھی ، جو آج ہر عام لوگوں کے علاوہ انتظامیہ کی بھی ضرورت بن گیا ہے۔ کہیں بھی واقعہ یا حادثہ پیش آتا ہے یا پھر کوئی نامعلوم لاش برآمد ہوتی ہے ، انتظامیہ سے لے کر عام لوگ مردہ بہبود کمیٹی کو ہی بلاتے ہیں۔

محمد خالد نے بتایا کہ تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں سے روز اپنے ٹفن میں ایک روٹی زائد لانے کو کہا جائے گا۔ یہ زائد روٹی ہی عطیہ کی روٹی ہوگی۔ روٹی جمع کرنے کے لئے تمام اسکولوں میں بینک اپنا ہات پاٹ رکھے گا۔ اس میں بچے ایک روٹی ڈال دیں گے، جسے بینک جمع کرکے غریب، لاچار، گلی میں گھومنے والے پریشان حال ، کوڑا چنے والے لوگ، معذور اور صدر اسپتال میں داخل مریضوں کے اہل خانہ کے درمیان تقسیم کر ے گا ۔ ایک طرف جہاں اس سے بھوکوں کو نوالہ مل سکے گا، وہیں دوسری طرف بچوں میں مدد کرنے کے عادت بھی پیدا ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ جو لوگ اپنے کسی پروگرام کے تحت کھانا غریبوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، وہ بھی روٹی بینک سے رابطہ کر کے بینک میں روٹی جمع کر سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی انفارمیشن اور معلومات کے لئے 9835378210 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روٹی بینک کا اصل مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی لاچار غریب شخص بھوکا نہ سوئے اور نہ ہی بھوک کی وجہ سے مرے۔

Loading...

Loading...