دھماکے کے متاثرین سے ملنے جھبوا پہنچے شیوراج سنگھ کی مخالفت، بھیڑ نے گھیرا

جھبوا۔ مدھیہ پردیش کے جھبوا میں آج جائے حادثہ کا جائزہ لینے پہنچے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی مخالفت ہوئی۔

Sep 13, 2015 12:43 PM IST | Updated on: Sep 13, 2015 12:43 PM IST
دھماکے کے متاثرین سے ملنے جھبوا پہنچے شیوراج سنگھ کی مخالفت، بھیڑ نے گھیرا

جھبوا۔ مدھیہ پردیش کے جھبوا میں آج جائے حادثہ کا جائزہ لینے پہنچے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی مخالفت ہوئی۔  ان کے پہنچتے ہی وہاں پہلے سے جمع ہجوم نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنی شروع کر دی۔ ہجوم نے شیوراج کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔

غور طلب ہے کہ ہفتہ کو ایک ہوٹل میں ہوئے دھماکے میں 89 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں جھبوا میں آج کانگریس نے بند کی اپیل بھی کی ہے۔ اس سے پہلے گودام کے مالک اور بی جے پی لیڈر راجندر کساوا کے خلاف پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر لیا ہے۔

Loading...

حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ چاروں طرف لوگوں کی لاشیں بکھری ہوئی تھیں اور جو لوگ زندہ تھے وہ شدید درد سے کراہ رہے تھے۔ 100 سے زیادہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں بہت سے لوگوں کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔

Loading...