ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مرکزنے44کروڑکی ویکسن خوراک کادیاآرڈر،ریاستیں،اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت کرائیں دستیاب،مرکزی حکومت

وزارت صحت نے ہندوستان کے سیرم انسٹی ٹیوٹ سے 25 فیصد کووی شیلڈ اور کوویکسین کی 19 کروڑ خوراک بھارت بائیوٹیک سے حاصل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور دو ویکسین بنانے والوں کو 30 فیصد ایڈوانس رقم جاری کردی گئی ہے۔

  • Share this:
مرکزنے44کروڑکی ویکسن خوراک کادیاآرڈر،ریاستیں،اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت کرائیں دستیاب،مرکزی حکومت
علامتی تصویر

وزیراعظم کے اعلان کے بعد کہ مرکزی حکومت ملک میں ہر بالغ شہری کو بلا معاوضہ ٹیکے لگانے کے لئے کل خوراکوں کا 75 فیصد حصہ کی براہ راست خریداری کرے گی۔ وزارت صحت (Ministry of Health) نے دونوں ٹیکوں کے مینوفیکچررز سے 44 کروڑ خوراکیں محفوظ کرنے کا ایک پیشگی حکم جاری کیا۔مرکز نے ریاستوں کو منگل کے روز جاری کردہ نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں کہا ہے کہ ویکسی نیشن مراکزپراندراج یعنی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ نجی ویکسی نیشن مراکز میں بھی یہ عمل ضروی ہے۔ یہ سہولت افراد اور گروہوں کے لئے بھی دستیاب ہوگی۔ ریاستوں کے ذریعہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف کو کم سے کم کرنے کے لئے تفصیلی طریقہ کار کو حتمی شکل دی جارہی ہے


ہندوستان کی کووڈ۔19 ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر وی کے پال (Dr V K Paul) نے کہا کہ ’’دیہی علاقوں میں ویکسی نیشن مراکزپر رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے سے ویکسی نیشن کے عمل کو تیزکیاجاسکتاہے۔ ہمیں مراکز پر بڑے گروپس کو رجسٹر کرنے میں مدد کرنی ہے۔ مشترکہ خدمات کے مراکز اور کال سینٹرز بھی پہلے کی بکنگ کے لئے استعمال ہوں گے‘‘۔


کورونا کے B.1.617 ویرئنٹ کے خلاف کارگر ہیں کووی شیلڈ اور کوویکسین ، اسٹڈی میں انکشاف
کورونا کے B.1.617 ویرئنٹ کے خلاف کارگر ہیں کووی شیلڈ اور کوویکسین ، اسٹڈی میں انکشاف


انہوں نے کہا کہ ’’وزارت صحت نے ہندوستان کے سیرم انسٹی ٹیوٹ سے 25 فیصد کووی شیلڈ اور کوویکسین کی 19 کروڑ خوراک بھارت بائیوٹیک سے حاصل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور دو ویکسین بنانے والوں کو 30 فیصد ایڈوانس رقم جاری کردی گئی ہے۔

اگست کے بعد ویکسین کی فراہمی کو بڑھاوا دینے کے بلیو پرنٹ کی تفصیل دیتے ہوئے پال نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اگست سے 74 کروڑ اضافی خوراکیں دستیاب ہوں گی، جس میں Biological E سے 30 کروڑ خوراک کے حالیہ آرڈر بھی شامل ہے۔



جولائی تک ہمارے پاس 53.6 کروڑ خوراک کی دستیابی ہے۔ یہ احکامات پہلے (ٹیکے لگانے کے مختلف مراحل کے دوران) رکھے گئے تھے۔ آگے بڑھتے ہوئے 74 کروڑ مزید خوراکیں محفوظ کی گئی ہیں اور ہمیں اگست تا ستمبر میں کوئی کمی محسوس نہیں ہوگی۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 09, 2021 07:47 PM IST