اپنا ضلع منتخب کریں۔

    چمپئنز ٹرافی 2017 : کوچ اور کپتان میں ٹکراو ، کمبلے نیٹ پرپہنچے ، تو کوہلی چھوڑ کر چلے گئے

    file photo

    file photo

    ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈیعنی بی سی سی آئی کے قائم مقام سکریٹری امیتابھ چودھری اور جنرل منیجر (کرکٹ) ایم وی سریدھر نے جمعرات کو ٹیم انڈیا کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی

    • Share this:
      ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈیعنی بی سی سی آئی کے قائم مقام سکریٹری امیتابھ چودھری اور جنرل منیجر (کرکٹ) ایم وی سریدھر نے جمعرات کو ٹیم انڈیا کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی ، اگرچہ میٹنگ کے نتیجہ کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کا مقصد کوچ انیل کمبلے کے بارے میں کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنا اور یہ جاننا تھا کہ کہیں کوئی ناراضگی یا دقت تو نہیں ہے۔ تاہم امیتابھ چودھری نے کپتان وراٹ کوہلی اور کوچ انیل کمبلے کے درمیان خلیج کے امکان سے صاف انکار کردیا ، لیکن بورڈ نے اس معاملہ کو حل کرنے کے لئے تین ارکان کی ٹیم انگلینڈ بھیج رکھی ہے۔
      جس وقت سے ہندوستانی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لئے انگلینڈ پہنچی ہے، کمبلے اور کوہلی کے درمیان تلخ رشتوں کو لے کر چل رہا تنازعہ سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی اور ٹیم انڈیا کے کچھ دیگر کھلاڑی انیل کمبلے کے سخت رویے سے ناراض ہیں۔ یہ کھلاڑی نہیں چاہتے ہیں کہ کمبلے کوچ کے عہدے پر دوبارہ مقرر ہوں۔ کمبلے کا ٹیم انڈیا کے کوچ کے طور پر ایک سال کا معاہدہ تھا۔ یہی نہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق جس وقت کچھ ساز و سامان کے ساتھ کوچ پریکٹس نیٹ پرپہنچے، تو ہندوستانی کپتان نیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔
      قابل ذکر ہے کہ ٹیم انڈیا کے نئے کوچ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 مئی تھی۔ ٹیم کے کوچ بننے کے لئے ٹام موڈی، وریندر سہواگ، لال چند راجپوت، ڈوڈہ گنیش اور رچرڈ پايبس نے درخواست دی ہے۔ موجودہ کوچ انیل کمبلے کا نام ممکنہ کوچ کی فہرست میں رہے گا۔ اس کے لئے انہیں الگ درخواست نہیں دینا پڑے گا۔
      First published: