منوہر لال کھٹر کا بڑا اعلان- ہریانہ میں غریبوں کو مفت ملے گی کورونا ویکسین، سبسڈی میں تعاون کریں کچھ لوگ
وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر (CM Manohar Lal Khattar) نے ہریانہ کے غریبوں کو مفت میں کورونا ویکسینیشن دینے کا اعلان کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2021 08:43 PM IST

منوہر لال کھٹر کا بڑا اعلان- ہریانہ میں غریبوں کو مفت ملے گی کورونا ویکسین
چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر (CM Manohar Lal Khattar) نے کورونا ویکسینیشن (COVID-19 vaccination) کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ ریاست میں کورونا ویکسین غریبوں کو مفت میں دی جائے گی۔ اچھا ہوگا، اگر کچھ لوگ سبسڈی دینے میں ہمارا تعاون کریں، کیونکہ کورونا ویکسینیشن کا خرچ زیادہ ہوگا۔ آپ کو بتادیں کہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری پر دوسرا ریہرسل (ڈرائی رن) جمعہ کو 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے 736 اضلاع میں کیا گیا ہے۔
ویکسین کے ڈرائی رن (Vaccine Dry Run) کے بعد لوگوں کے درمیان 19 جنوری سے ٹیکہ کاری مہم شروع ہونے والی ہے۔ ٹیکہ کاری مہم کے لئے مرکزی حکومت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اور سبھی متعلقین کے ساتھ مل کر کورونا ویکسین کی ملک بھر میں رول آوٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اتوار کو مرکزی وزارت صحت اور وزارت فیملی بہبود نے ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنسنگ کی۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزارت صحت نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری ڈرائیو کے لئے ایک مضبوط بنیاد اور بیک اپ فراہم کرنے کے لئے مضبوط صنعت کی ضرورت ہے۔
It will be given free of cost to the poor (in the state). It will be good if some people support us in subsidising it, as the expenses will be high: Haryana CM Manohar Lal Khattar on #COVID19 vaccination in the state pic.twitter.com/XVTMYRoIkm
— ANI (@ANI) January 10, 2021
وزارت صحت نے کہا کہ اس کے بعد 50 سے زیادہ عمر والوں اور 50 سے کم عمر والے ان لوگوں کو جو کئی طرح کی بیماریوں سے متاثر ہیں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ہندوستان میں ایسے لوگوں کی تعداد 27 کروڑ ہے۔ وزارت صحت نے یہ اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں وبائی مرض پر ہوئی جائزہ میٹنگ کے بعد کیا ہے۔