உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کورونا پازیٹیو، لوگوں سے کی یہ اپیل

    ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کورونا پازیٹیو، لوگوں سے کی یہ اپیل

    ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کورونا پازیٹیو، لوگوں سے کی یہ اپیل

    ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر (CM Manohar Lal Khattar) کورونا پازیٹیو (Corona positive) پائے گئے ہیں۔ منوہر لال کھٹر نے دیر شام ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔

    • Share this:

      چندی گڑھ:  ہریانہ اسمبلی اجلاس سے کچھ ہی دن قبل وزیراعلی منوہر لال کھٹر (CM Manohar Lal Khattar) آج کورونا پازیٹیو ملے۔ منوہر لال کھٹر نے دیر شام ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ انہوں نے آج کووڈ ٹیسٹ (Coronavirus Infection) کرایا اور ان کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتہ ران کے رابطہ میں اپنے تمام ساتھیوں سے ٹیسٹ کروانے اور قریبی رابطوں کو کوارنٹائن ہونے کے لئے کہا ہے۔ 28 اگست کو ہریانہ اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔





      اسمبلی اسپیکر گیان چند گپتا بھی کورونا کی چپیٹ میں


      ہریانہ اسمبلی کا مانسون سیشن شروع ہونے سے دو دن پہلے اسمبلی اسپیکر گیان چند گپتا (Gian Chand Gupta) اور بی جے پی کے دو اراکین اسمبلی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ہریانہ کے وزارت اور وزیرت صحت انل وج نے دی ہے۔ یہی نہیں، اسمبلی اسپیکر اور دو اراکین اسمبلی کے علاوہ اسمبلی کے 6 ملازم میں بھی کورونا وائرس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ انل وج نے کہا کہ اسمبلی اسپیکر گیان چند گپتا کے علاوہ اسیم گوئل اور رام کمار بھی کورونا وائرس انفیکشن کی جانچ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گیان چند گپتا پنچکولہ اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، تو گوئل امبالہ شہر سے اور کمار اندری سے رکن اسمبلی ہیں۔




      کورونا وائرس کا قہر ہریانہ میں بھی جاری ہے۔ ریاست میں اب تک 54386 لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
      کورونا وائرس کا قہر ہریانہ میں بھی جاری ہے۔ ریاست میں اب تک 54386 لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


      ہریانہ میں کووڈ-19 کے 54386  معاملے

      کورونا وائرس کا قہر ہریانہ میں بھی جاری ہے۔ ریاست میں اب تک 54386 لوگ کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ وہیں مہلوکین کی تعداد 603 ہوگئی ہے۔ جبکہ گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست میں انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ریاست میں اس وقت میں 8961 مریضوں کا علاج چل رہا ہے جبکہ 44,822 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔ وہیں، ریاست میں ٹھیک ہونے کی شرح 82.41 فیصد ہوگئی ہے، تو ہلاک ہونے کی شرح 1.11 فیصد ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: