ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق وزیر اعلیٰ ہڈا نے پیش کی عدم اعتماد کی تحریک، کانگریس اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر کی حمایت

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا (Bhupinder Singh Hooda) عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ اس دوران کانگریس اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کی۔

  • Share this:
سابق وزیر اعلیٰ ہڈا نے پیش کی عدم اعتماد کی تحریک، کانگریس اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر کی حمایت
سابق وزیر اعلیٰ ہڈا نے پیش کی عدم اعتماد کی تحریک، کانگریس اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر کی حمایت

چنڈی گڑھ: ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا (Bhupinder Singh Hooda) عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ اس دوران کانگریس اراکین اسمبلی نے کھڑے ہوکر عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کی۔ عدم اعتماد تحریک پر اب چرچا ہو رہی ہے۔ دو گھنٹے کی بحث کے بعد تجویز پر ووٹنگ ہوگی۔ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے اس دوران کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مسئلے پر خفیہ ووٹنگ ہونی چاہئے۔ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ کو وہپ جاری ہونے پر رکن اسمبلی کی رکنیت منسوخ ہونے کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ اسپیکر گیان چند گپتا نے اس کے پیچھے رولس کا حوالہ دیا۔


وہیں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے کہا کہ ہم بالکل مطمئن ہیں اور حکومت کے خلاف جو عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی ہے، وہ ایوان میں گرے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نے کہا کہ حکومت جس اکثریت کے ساتھ بنی تھی، اسی اکثریت کی بنیاد پر آئندہ چار سال ہریانہ کی عوام کا اعتماد حاصل کرے گی۔ آج کے لیڈر اپوزیشن لیڈر جب وزیر اعلیٰ تھے تو خود کانٹریکٹ فارمنگ کا قانون لے کر آئے تھے۔ آج وہ اس پر سیاست کر رہے ہیں۔


جے جے پی لیڈر دشینت چوٹالہ نے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔




سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے وزیر اعلیٰ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری کو پانی پت میں جھنڈا نہیں لہرا سکے، بلکہ پنچکولا پر جھنڈا لہرانا پڑا۔ اس سے زیادہ اور کیا ہوگا۔ آج بارڈر پر بیٹھے کسان اکیلے ہریانہ سے نہیں، بلکہ اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب اور اترپردیش سے آکر بیٹھے ہیں۔ کسی حکومت سے انہیں روکنے کا کام نہیں کیا، لیکن ہریانہ حکومت نے ان پر واٹرکینن، لاٹھی چارج، آنسو گیس چلوانے کا کام کیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 10, 2021 01:08 PM IST